بھمبر:(رپورٹ سید شہاب عباس)بھمبر آزادکشمیر میں بے ہنگم ٹریفک معمول بن گئی ، راہگیر ، تاجر، طلباء وطالبات بے ہنگم ٹریفک کے باعث پریشانی کا شکار،بھمبر کی تاجر برادری پارکینگ نظام کی عدم فراہمی کے باعث مشکلات کا شکار، تاجر بے ہنگم ٹریفک اور پارکنگ کا موثر نظام نہ ہونے سے شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔
ضلع کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ٹریفک کے مسائل میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ سکول ٹائمنگ میں ٹریفک کا نظام زیادہ درہم برہم ہوجاتا ہے ۔ مقامی انتظامیہ ، ٹریفک پولیس ٹریفک کا نظام کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے ۔ ۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ ضلعی افسران ٹریفک کے مسائل کا نوٹس لے کر عوام اور تاجروں کو فوری ریلیف فراہم کریں ۔ اور ضلع بھمبر کے شہروں میں پارکنگ کا موثر بندوبست کیا جائے۔
سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے صغیر شہید پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لے لیا