مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے قانون ساز اسمبلی میں پولیس ملازمین کی تنخواہوں میں الاونسز کے اضافے اور دیگر مراعات کو دیگر صوبہ جات کے برابر کرتے ہوے تفاوت دور کرنے کیلئے توجہ دلاو نوٹس پیش کردیا ۔۔
راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ پولیس ملازمین کو یومیہ ساٹھ روپے ملتے ہیں اور ٹرانسپورٹ یونیفارم سمیت دیگر الاونسز 2005 سے فریز ہیں ان میں اضافہ نہیں کیا گیا۔
راجہ فاروق حیدر خان کا کہنا تھا کہ پولیس ملازمین جو عملی طور پر میدان میں موجود ہوتے ہیں حکومت کی رٹ قائم رکھنے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں دیگر محکمہ جات کو رسک الاونس دیئےجارہے ہیں
امن و امان کی بحالی جرائم کی روک تھام اور دہشتگردی کے خلاف جرات سے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں ۔
وزیر داخلہ کرنل وقار نور نے یقین دہانی کروائی کہ فائل زیرکار ہے اور اسی بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے گا
سپریم کورٹ؛ ایل ایل بی پروگرام کا دورانیہ 5 سال سے کم کرنے کا حکم