بجٹ مسترد،پنشنرزکا مطالبات منظوری کیلئے آزادکشمیر بھر میں احتجاج کا اعلان

مظفر آباد:پنشنرزایسوسی ایشن آزادکشمیر نے مطالبات منظوری کیلئے احتجاج کا اعلان کر دیا ۔پنشنرز سنٹرل پریس کلب کے سامنے کل بروزمنگل کے دن دس بجے احتجاج کرینگے جبکہ آزادکشمیر کے تمام اضلاع میں بھی احتجاج ہوگا۔

پنشنرز ایسوسی ایشن آزادکشمیر کے صدر راجہ ممتازخان،راجہ اخترحسین،سید نذیرحسین شاہ،سید صدیق حسین شاہ،بشیراحمد ڈار،قاضی صدیق ودیگر نے کہا کہ بیوہ بیٹی کی پنشن بحالی،پنشن میں 100 اضافہ،بقایاجات بحساب 10فیصد 2022،مخصوص حالات کے پیش نظر 25فیصدسپیشل الاؤنس ،فیملی پنشن10سال بعدخاتمہ نامنظور،آئی ایم ایف اصلاحات نا منظور،وفاقی بجٹ کو مسترد کرتے ہیں۔

پنشنرز نے کہا کہ گروپ انشورنس وبینولٹ فنڈملازمین کی تنخواہوں سے کاٹا ہوا پیسہ فوری ریٹائرڈملازمین کو حکومت دلائے،آدھے لوگوں کو گروپ انشورنس ملے اورنصف کو نہ ملے یہ انتہائی ظلم عظیم ہے اس کا حکومت ازالہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں: مطالبات کی عدم منظوری، پنشنرز کا آئندہ ہفتے ریاست گیر احتجاج کا اعلان

انہو ں نے کہا کہ کمرتوڑ مہنگائی میں ادویات خریدنا محال ہوچکی ہیں،حکمرانوں کی مراعات وتنخواہوں میں 6سوفیصداضافہ ان کے منہ پر طمانچہ ہے۔

حکمرانوں کو بجلی،پانی،پیٹرول،گیس سمیت تمام چیزیں فری ملتی ہیں اس کے باوجود بڑا اضافہ کرنا عوام کی توہین ہے،عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں اوراشرافیہ عیاشیاں کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گروپ انشورنس ہمارا خون پسینے کا پیسہ ہے ہماری اپیل مستردکرنا ناانصافی ہے ہم انسانی حقوق کی تنظیموں سمیت وزیراعظم پاکستان،وفیلڈمارشل اورآزادکشمیر کے اراکین اسمبلی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ آزادکشمیر میں قانون سازی کر کے ہمارے پیسے ہمیں دلوائیں بصورت دیگر ہم ہرفورم پر اس ظلم کیخلاف آوازبلند کرتے رہیں گے۔

پنشنرز کا کہنا ہے کہ نااہل انوارسرکار معاملات کو سنجیدہ لئے،اگر احتجاج کے دوران کسی پنشنرز کو کچھ ہوا تو ذمہ دار انوارسرکاری ہوگی۔