پونچھ یونیورسٹی: جاب فیئر،طلباء وطالبات کیلئے مختلف بينکس،کمپنیز میں ملازمت کی پیشکش

راولاکوٹ (کشمیر ڈیجیٹل)جامعہ پونچھ میں جاب فیئر کا اہتمام ، طلباء وطالبات کومختلف بينکوں،کمپنیوں میں ملازمت کی پیشکش کی گئی ۔ جاب فیئرمیلے میں ممتاز بینکوں، سافٹ ویئر ہاؤسز اور آئی ٹی کمپنیوں کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

طلباء وطالبات کو مختلف صنعتوں کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ وائس چانسلر ڈاکٹر ذکریا ذاکر کی ہدایات کی روشنی میں طلبہ کو ملازمتوں کے حصول کیلئے ہر ممکن رہنمائی فراہم کریں گے۔

ڈاکٹر عرفان جاوید سٹیٹ بینک آف پاکستان اور یونیورسٹی آف پونچھ راولاکوٹ (UPR) کے زیر اہتمام جامعہ کے طلباء کیلئے جاب فیئر کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا۔

جاب فیئر میں ممتاز بینکوں، سافٹ ویئر ہاؤسز اور آئی ٹی کمپنیوں کے نمائندوں نے طلباء کو مختلف صنعتوں کے بارے میں ضروری معلومات فراہم کیں جس سے طلباء کو بہتر کیریئر بنانے میں آسانی ہوگی۔

ایونٹ کے دوران، جامعہ پونچھ کے 10 سے زائد فارغ التحصیل طلباء کو موقع پر ملازمت کی پیشکش کے لیٹرز دیے گئے۔ رجسٹرار جامعہ پونچھ پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف نے جاب فیئر سٹالز کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ طلباء کو اس طرح کے مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے، اس سے علمی نشونما کے ساتھ ساتھ طلباء کو عملی میدان میں بھی کامیابیاں سمیٹنے میں مدد ملے گی۔

شعبہ کمپیوٹر سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عرفان جاوید جو کہ اس ایونٹ کے حوالے سے فوکل پرسن بھی تھے، جاب میلے کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا

وائس چانسلر ڈاکٹر زکریا ذاکر کے ویژن کے مطابق مستقبل میں بھی جامعہ کے طلباء کو اس طرح کے مواقع فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے

کوٹلی ، ضلع کونسل کا اجلاس، ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ، 10 کروڑ سے زائدفنڈز تقسیم

Scroll to Top