فیلڈ مارشل کا اعزاز قوم کی طرف سے آرمی چیف کو تحفہ ، راجہ فاروق حیدر

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے قانون ساز اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز پوری قوم کی طرف سے آرمی چیف کو تحفہ ہے۔

پاک فضائیہ کے سربراہ کی توسیع حکومت کا بہترین فیصلہ ۔ہماری مسلح افواج نے اپنے سے کئی گنا طاقت ور دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا۔

راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان محمد شہبازشریف، وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے پاکستان کا مو قف بین الاقوامی سطح پر موثر انداز میں پیش کیا ۔
خضدار بچوں کی بس پر حملے اور پاکستان میں ٹارگٹ کلنگ میں ہندوستان ملوث ہے۔ پہلگام حملہ ہندوستان نے خود کروایا تاکہ پاکستان کے خلاف جنگ چھیڑ سکے ۔

سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ مذاکرات ہوتے ہیں تو جعفرآباد ایکسپریس، سمجھوتہ ایکسپریس اور پاکستان میں ٹارگٹ کلنگ جیسے ہندوستانی دہشت گردی کے واقعات پر ہندوستان کو جواب دینا ہوگا

سابق وزیراعظم نے کہا کہ انڈین میڈیا دہلی میں بیٹھ کر پاکستان پر قبضے کا جشن منا رہا تھا جوابی کاروائی سے صف ماتم بچھ گیا ہندوستان کا غرور پاک فوج نے خاک میں ملا کر نئی تاریخ رقم کی۔

Scroll to Top