آرمی چیف سید عاصم منیر کی بطور فیلڈ مارشل ترقی، بھارتی میڈیا نے رونا دھونا شروع کردیا

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے آرمی چیف سید عاصم منیر کو بطو فیلڈ مارشل ترقی کی منظوری دینے کے بعد بھارتی میڈیا کی چیخیں آسمان پر پہنچ گئیں۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ترقی پر بھارتی میڈیا نے رونا دھونا شروع کردیا۔

بھارتی میڈیا نے آرمی چیف سید عاصم منیر کے فیلڈ مارشل بننے پر بے بنیاد الزامات کی بوچھاڑ کردی۔ بھارت کو ناکوں چنے چبوانے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پاکستان کی طاقتور ترین شخصیت قرار دے کر اپنے لئے خطرہ قراردیدیا ۔
فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ، فیلڈ مارشل عاصم منیر

Scroll to Top