مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) مودی اکھنڈ بھارت کا خواب دیکھتے دیکھتے پاکستان کے ہاتھوں ذلیل ہوگیا،یہ آر ایس ایس کا نظریہ ہے جس نے بھارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔ بھارت اسرائیلی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ سینئر سیاستدان زاہد امین کاشف نے ان خیالات کا اظہار کشمیر ڈیجیٹل کے پروگرام میں سینئر صحافی سید عارف بہار سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
زاہد امین کاشف کا کہنا تھا کہ مودی ایسا سفاک شخص ہے جس کے ہاتھوں پر گجرات کے ہزاروں مسلمانوں کا خون ہے ۔ پاکستان میں جہاں کہیں بھی دہشتگردی ہورہی ہے اس کے پیچھے بھارت کا بڑا ہاتھ ہے ۔
زاہد امین کاشف کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں سیاسی اختلافات اتنے بڑھ چکے ہیں کہ ہمارے نزدیک ریاست کی کوئی اہمیت نہیں رہی ۔ہمیں جو دو قومی نظریہ ملا تھا وہ بھی ہم نے خاک میں ملا دیا ۔ ہمارے ہاں لیڈر کی اہمیت ہے ، ایک جماعت کی اہمیت ہے مگر ریاست اور مملکت کا تحفظ ہمارا نصب العین نہیں ، سیاسی ، معاشی مفادات کیلئے ہم نے پارٹیاں پال رکھی ہیں ۔۔
زاہد امین کاشف مودی اپنی تیاری میں تھا ، وہ پاکستان سے دھوکہ کھاگیا ۔ پہلگام واقعہ مودی کا فالس فلیگ آپریشن تھا جس نے مودی کو دنیا میں رسوا کردیا ۔ مغربی دنیا کو بھارت سے بدظن کردیا۔
سینئر سیاستدان زاہد امین کاشف کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے آنے کے بعد مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہوا، بھارت کو منہ کی کھانا پڑی ،قدرت نے مسلح افواجِ پاکستان کا سربراہ ایک حافظ قرآن کو بنا دیا، بہت عرصے بہت ایک آدمی آیا جس کو پتہ ہے،
دو قومی نظریہ کیا ہے اور برصغیر کے مسلمانوں نے کتنی طویل جہدوجہد کی ہے، اس سے مودی کے عزائم خاک ہو گئے،مودی ایک سفاک آدمی ہے جس نے خود اپنے ہاتھوں سے مسلمانوں کی املاک کو جلایا اور مسلمان زندہ جلیں ہیں!
پاکستانی قوم کے ساتھ اچھے برے دنوں میں ساتھ نبھائیں گے، صدر اردوان کا اعلان