بھارت کو ایک اور جھٹکا، فرانس کا بھارت کو رافیل طیاروں کا سورس کوڈ دینے سے انکار

نئی دہلی (کشمیر ڈیجیٹل)بھارت کو رافیل جنگی طیاروں میں مقامی ساختہ دفاعی ٹیکنالوجی شامل کرنے کیلئے مشکلات کا سامنا ہے، کیونکہ فرانس نے طیاروں کا سورس کوڈ فراہم کرنے سے انکار کر دیا ۔

بھارتی ذرائع ابلاغ انڈیا ڈاٹ کام کے مطابق، بھارت نے فرانس پر زور دیا تھا کہ وہ رافیل طیاروں کے لیے مکمل سورس کوڈ فراہم کرے تاکہ ان میں مقامی ریڈار، میزائل اور ایویونکس نصب کیے جا سکیں۔ تاہم فرانس کی جانب سے اس مطالبے کو مسترد کر دیا گیا ہے۔

رافیل طیارے بھارت کو ایک بین الحکومتی معاہدے کے تحت فراہم کیے گئے تھے اور وہ امبالہ اور ہاسی مارا ایئربیسز پر تعینات ہیں۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کو ان جدید طیاروں میں کسی بھی قسم کی تکنیکی تبدیلی کے لیے فرانس پر انحصار کرنا پڑے گا، جو اس کی دفاعی خودمختاری کے دعووں پر سوال اٹھاتا ہے۔

آزادکشمیر میں ایمرجنسی رسپانس فنڈ قائم،وزیراعظم کا 200رضاکار بھرتی کرنے کا فیصلہ

Scroll to Top