کشمیریوں کے جذبے کو دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی، انجینئر امیر مقام

چکوٹھی(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام لائن آف کنٹرول کے علاقے جہلم ویلی میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے پہنچ گئے۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا عوام علاقہ نے گھڑی دوپٹہ، سراں چٹیاں، ہٹیاں بالا اور چکوٹھی میں فقید المثال استقبال کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر امور کشمیر،گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے عوام کا فقید المثال استقبال کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی پاکستان اور افواج پاکستان کے ساتھ محبت اور جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں۔

پاکستان کے ساتھ کشمیریوں کی اس محبت اور جذبے کو دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی۔ کشمیریوں کے دل پاکستان اور مسلح افواج پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

میرے دورے کا مقصد مشکل کی اس گھڑی میں لائن آف کنٹرول کے علاقوں میں مقیم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنا ہے اور انہیں یہ یقین دلانا ہے کہ پاکستان مشکل وقت میں کشمیریوں کو ہر گز تنہا نہیں چھوڑے گا۔

پاک فوج کے پاس وطن کے دفاع کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔ بھارت کے خلاف پوری قوم ایک ہے۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت و بلتستان کا ہٹیاں بالا آمد پر فقید المثال استقبال پر کارکنان پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کا شکریہ ادا کیا۔
راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ تمام سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر آج کا دن تحریک آزادی کشمیر کے شہداء اور افواج پاکستان کے شہداء کے نام کرنا ہے۔ عوام علاقہ نے پاکستان اور پاک فوج کے جوانوں کے حق اور ہندوستان کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔
پاکستان اور چین کا کوہالہ ، محل ہائیڈرو پاور پراجیکٹس جلد مکمل کرنے پر اتفاق

Scroll to Top