HAFIZ NAEEM

چھبیس اپریل کو مکمل ملک گیر ہڑتال،27 اپریل کو اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، حافظ نعیم الرحمان

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )جماعت اسلامی امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 26 اپریل کو مکمل ملک گیر ہڑتال ہوگی27 اپریل کو اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے ۔

وفاقی دارالحکومت میں غزہ ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ فلسطینی بچوں کے سر قلم کر د ئیے گئے  ، حکمران سو رہے ہیں لیکن قوم جاگ رہی ہے، ہمیں بندوق یا گولی کا خوف نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ پاکستان سے اسرائیل گئے اور وعدے لے کر واپس آئے، اگر تم اسرائیل کے ساتھ چلے تو سب کچھ برباد ہو جائے گا۔

اگر آپ امریکہ کے سامنے جھک جائیں تو سب کچھ ختم ہو جائے گا۔ مارچ ان لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے جنہوں نے فلسطین کے لیے جدوجہد کی۔

جماعت اسلامی کے امیر نے کہا کہ غزہ مٹی کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ہے میں حکمرانوں سے کہتا ہوں کہ کھڑے ہو کر اسرائیل کے خلاف آواز اٹھائیں۔

 یہ خبر بھی پڑھیں ۔پچیس کروڑ پاکستانی کشمیری عوام کے پشتبان ہیں، حافظ نعیم الرحمن

اختلافات کے باوجود کشمیر اور فلسطین کے لیے متحد ہو جائیں،حافظ نعیم نے کہا کہ فلسطین کے ساتھ ہمارا تعلق ایمان اور عقیدہ ہے، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں حماس کا دفتر کھولا جائے۔

یہ غزہ طوفان مارچ ہے، نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ہمارا مقابلہ موت سے محبت کرنے والوں کے ساتھ ہے، کوئی بھی ان لوگوں کو شکست نہیں دے سکتا جو موت سے محبت کرتے ہیں

فلسطین میں اڑتالیس گھنٹوں میں کئی لاشیں دفن ہوتی ہیں، غزہ کی کامیابی دنیا بھر کے مظلوموں کی کامیابی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں ۔کشمیر کی آزادی تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں : امیر جماعت اسلامی پاکستان

انہوں نے کہا کہ غزہ کی جنگ نے دنیا کو تقسیم کر دیا ہے، آج کا مارچ الاقصیٰ طوفان کا تسلسل ہے ،وہاں کے نمائندوں نے کیلیفورنیا کی پارلیمنٹ پر فلسطینی پرچم لہرایا ۔

.جماعت اسلامی کے سربراہ نے مزید کہا کہ 26 اپریل کو مکمل ملک گیر ہڑتال ہوگی،ہم پولیس سے تصادم نہیں کرنا چاہتے۔

اگر ہم کوئی اعلان کرتے ہیں تو کوئی کنٹینر ہمارا راستہ نہیں روک سکتا علماء نے جہاد کے لیے فتویٰ جاری کیا ہے اگر حکمران آج کے ملین مارچ سے بیدار نہیں ہوتے ہیں تو کچھ اور کرنا پڑے گا۔

Scroll to Top