دوسری مرتبہ ایسا ہوا ہے ہمیں اڈیالہ سے اٹھاتے ہیں اور موٹروے پر چھوڑ دیتے ہیں، علیمہ خان

راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ دوسری مرتبہ ایسا ہوا ہے ہمیں اڈیالہ سے اٹھاتے ہیں اور موٹروے پر چھوڑ دیتے ہیں۔

راولپنڈی میں موٹروے پر رہائی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ پچھلی مرتبہ ہوٹل میں بیٹھے تھے، آج بلڈنگ میں بیٹھے تھے پولیس ہمارے پیچھے آئی۔ پہلے ہمیں ایک ریسٹورنٹ میں بٹھا دیا اور اب موٹروے پر چھوڑ دیا

انہوں نے کہا کہ ہم تین بہنیں گھر سے آئی ہیں، دونوں اپوزیشن لیڈر کو بھی اٹھا لیا۔  آپ ہمارا مذاق اڑا رہے ہیں، ہمیں نہیں فکر، یہ عدالتوں کی توہین ہو رہی ہے، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کا پیغام جاتا ہے جیل انتظامیہ اس کو کچھ نہیں سمجھتی۔

علیمہ خان نے کہا کہ روز توہین عدالت ہوتی ہے، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو پیغام جاتا ہے، جیل انتظامیہ اس کو کچھ سمجھتی نہیں ہے، ایسے ججز آنے چاہئیں جو انصاف فراہم کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم کل آپ کی عدالت میں آئیں گے اور سوال کریں گے کہ آپ پاکستانیوں کو انصاف کیوں نہیں دے سکتے؟

یاد رہے کہ جمعرات کے روز بانی پی ٹی آئی کی تنیوں بہنیں جب عمران خان سے ملاقات کیلئے جیل جا رہیں تھیں تو انہیں روکا گیا جس پر پی ٹی آئی رہنمائوں نے بھی احتجاج کیا تو تینوں بہنوں سمیت7 رہنمائوں کو گرفتار کیا گیا تھا جنہیں بعد میں چھوڑ دیا گیا۔

Scroll to Top