تتہ پانی ، مدرسے کا 14سالہ طالبعلم دریا میں ڈوب گیا،لاش نہ مل سکی

کوٹلی، سدھنوتی :ضلع کوٹلی کے علاقے تتہ پانی میں مدرسے کا طالب علم شام کے وقت دریائے پونچھ میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔لاش نہ مل سکی۔

تفصیلات کے مطابق 14 سالہ طالبعلم حافظ صائم محمود ولد محمودحسین تتہ پانی ریسٹ ہائوس کے قریب منگل کی شام 6 بجے نہا تے ہوئے دریائے پونچھ کی بے رحم موجوں کی نذر ہوا۔

طالب علم صائم محمود کی عمر 14 سال اور تعلق جونا چڑھوئی سے ہے جو تتہ پانی جامع مسجد کے مدرسہ میں زیر تعلیم تھا۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے سرچ آپریشن کیا لیکن رات گئے تک انہیں ڈیڈباڈی نہ مل سکی پر جس سرچ آپریشن روک دیا گیا ور آج صبح سے دوبارہ ریسکیو آپریشن شروع کیا جائیگا۔

Scroll to Top