دہشتگرد ایکشن کمیٹی کو برطانیہ میں بڑا جھٹکا،نامور اوورسیز کشمیریوں نے علیحدگی کا اعلان کردیا

دہشتگرد ایکشن کمیٹی بیرون ممالک میں بھی بے نقاب ہو گئی اور دہشتگرد ایکشن کمیٹی کے بااثر رہنمائوں نے دہشتگرد تنظیم سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان سے وابستگی کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ روز دہشتگرد جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے دو سرکردہ رہنمائوں،بریڈ فورڈ سے تعلق رکھنے والے ممتاز کمیونٹی ارکان کونسلر خالد محمود اور حافظ محمد آزاد نے بریڈ فورڈ میں پاکستان کے قونصل جنرل زاہد احمد جتوئی سے اہم ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں:پانی سر کے اوپر سے گزر گیا، دہشتگرد کمیٹی کے دہشتگردوں کیخلاف گرینڈ آپریشن لانچ کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا

ملاقات میں کمیونٹی سے متعلق امور، قونصلر سروسز کی فراہمی میں بہتری کے علاوہ آزاد کشمیر کی صورتحال پر گفتگو ہوئی اور اس امر پر اتفاق پایا گیا کہ باہمی ہم آہنگی اور افہام و تفہیم کو مزید فروغ دیا جائے۔

 قونصل جنرل نے حکومت پاکستان کے اس موقف کا اعادہ کیا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستان اور کشمیر ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں۔ دونوں جانب سے باہمی تعاون اور اعتماد سازی کو سراہا گیا۔

ملاقات میں اس عزم کا بھی اعادہ کیا گیا کہ برطانیہ میں قائم تمام پاکستانی مشنز کے کمیونٹی سے رابطوں میں مزید تیزی لائی جائے تاکہ کمیونٹی اور حکومت کے درمیان اعتماد کی فضا قائم رہے۔

ملاقات کے اختتام پر امت مسلمہ، پاکستان اور کشمیر کے لئے خصوصی دعا کی گئی اور حالیہ کشیدگی میں جاں بحق ہونے والے سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور سویلینز کے لئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:کھوئیرٹہ سے کالعدم ایکشن کمیٹی کا صفایا ، شہریوں کی بڑی تعداد کا لاتعلقی کا اعلان

کمیونٹی ارکان کونسلر خالد محمود اور حافظ محمد آزاد کی دہشتگرد ایکشن کمیٹی سے علیحدگی بڑا جھٹکا ہے اس سے قبل بھی کئی رہنمادہشتگرد تنظیم سے علیحدگی اختیار کرچکے، آنیوالے دنوں میں دہشتگرد ایکشن کمیٹی کا بیرون ممالک میں بھی کوئی نام لیوا نہیں ہوگا۔