آزادکشمیر کو تباہی سے بچانے کیلئے دہشتگردوں کا خاتمہ ضروری، عوام نے فوری آپریشن ناگزیر قرار دیدیا

مظفرآباد: آزادکشمیر میں کالعدم قرار دی گئی دہشتگرد ایکشن کمیٹی سے وابستگی ظاہر کرنے والے مسلح گروہوں کے حوالے سے شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور حکومت سے فوری آپریشن کا مطالبہ کردیاہے۔ 

شہریوں کا کہنا ہے کہ ریاستی عملداری کو چیلنج کرنے اور عوامی زندگی متاثر کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی ہونی چاہیے تاکہ خطے میں امن و استحکام قائم ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت دہشتگرد تنظیم ایکشن کمیٹی کی قیادت کیخلاف فوری آپریشن کرے، شہری

مظفرآباد کے شہریوں کا کہنا ہے کہ دہشتگردشہزاد اور دہشتگرد جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی قیادت کے مبینہ روابط کے حوالے سے شواہد سامنے آ چکے تھے، اب دہشتگرد اسلحہ اٹھا کر میدان میں آچکے ہیں، ان کا خاتمہ ناگزیر ہے۔

 ان کا کہنا ہے کہ دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے،ان دہشتگردوں نے آزادکشمیر میں گزشتہ کئی ماہ سے معمولات زندگی، کاروبار اور تعلیمی سرگرمیوں کو متاثر کیا ہے۔

 شہریوں نے کہا کہ ریاست میں امن قائم رکھنا حکومت اور متعلقہ اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے اور کسی کو بھی مسلح جتھوں کے ذریعے خوف و ہراس پھیلانے یا قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عوام خطے میں مستقل امن، تحفظ اور معمولات زندگی کی مکمل بحالی چاہتے ہیں۔ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسے تمام عناصر کے خلاف کارروائی کرے جو امن و امان کے لیے خطرہ بن رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پانی سر کے اوپر سے گزر گیا، دہشتگرد کمیٹی کے دہشتگردوں کیخلاف گرینڈ آپریشن لانچ کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا

مظفرآباد کے شہریوں نے مطالبہ کیا کہ آزادکشمیر کو بدامنی اور تشدد سے پاک کرنے کے لیے قانون کی بالادستی یقینی بنائی جائے اور تمام معاملات کو آئین و قانون کے دائرے میں حل کیا جائے۔