نیلم :وادی نیلم میں طبی سہولیات کی عدم دستیابی اور سڑک کی بند ش کے باعث شھونٹر ویلی کی 20 سالہ خاتون ہسپتال پہنچا تے ہوئے راستے میں دم توڑ گئی۔
تفصیلات کے مطابق شونٹر ویلی کی رہائشی 20 سالہ حاملہ خاتون برف باری کی وجہ سےسڑک بند ہونے کے باعث ہسپتال نہ پہنچ سکی جس کے نتیجے میں وہ دوران زچگی جان کی بازی ہار گئی۔
بدقسمت خاتون کو ہسپتال لے جایا جا رہا تھا،سڑک کی سہولیات نہ ہونےکی وجہ سے وہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کیل پہنچنے میں ناکام رہی۔واقعے نے مقامی لوگوں میں بڑے پیمانے پر غم و غصے کو جنم دیا ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ ہر سال وادی نیلم کے دور دراز علاقوں میں شدید برف باری کے باعث مریضوں کو طبی سہولیات تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ٹاؤن کمیٹی کے چیئرمین سردار امجد نے شونٹر روڈ کو فوری طور پر نہ کھولنے کی صورت میں شدید عوامی ردعمل کا انتباہ دیا ہے۔
یاد رہےکہ علاقے میں طبی سہولیات کا فقدان دیرینہ مسئلہ رہا ہے، ڈومیل میں بیسک ہیلتھ یونٹ کی (BHU) میں عملہ اور آلات کمی ہے۔
علاقہ مکینوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وادی شونٹر اور دیگر پہاڑی علاقوں میں فوری طور پر طبی مراکز قائم کئے جائیں اور سڑکوں کو بند رکھنے کے لیے اقدامات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے دلخراش واقعات سے بچا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: وادی نیلم میں برفباری کے بعد بجلی کا نظام بری طرح متاثر،عوام کوشدید مشکلات