نوازشریف کی آزادکشمیر میں حکومتی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت،کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی کوسوروزہ پلان پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

نوازشریف کی وزیراعظم افتخار گیلانی کو آزاد کشمیرمیں حکومتی سرگرمیاں تیز کرنے اور کابینہ میں توسیع سمیت 100روزہ ترقیاتی پلان پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت

ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں آزاد کشمیر کی کابینہ میں بھی حکومت نے توسیع کا بھی فیصلہ کیا ہے جس کے تحت نئے چہروں کو حکومتی ٹیم کا حصہ بنایا جائے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:لیپہ ویلی،ماہرتعلیم قمرالحق قریشی ملازمت سے سبکدوش،خراج تحسین پیش

کابینہ میں توسیع کے ذریعے حکومتی امور کو مزید فعال بنانے اور مختلف شعبوں میں انتظامی کارکردگی بہتر بنانے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم گیلانی نے آزادکشمیر میں حکومتی سرگرمیاں مزید تیز کرنے اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر عملدرآمد کی رفتار بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف نے وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کو حکومت کے 100 روزہ ترقیاتی پلان پر مکمل اور مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے آزاد کشمیر میں حکومتی کارکردگی بہتر بنانے، ترقیاتی منصوبوں میں تیزی لانے اور عوامی مسائل حل کیلئے عملی اقدامات کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیرجنگلات وقاراحمد نورچیئرمین میریٹوریئس سروسز ایکنالوجمنٹ کمیٹی مقرر

قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کی جانب سے وزیراعظم افتخار گیلانی کو ہدایت کی کہ 100 روزہ حکومتی پلان محض اعلانات تک محدود نہ رہے بلکہ عملی نتائج عوام کے سامنے آنے چاہئیں۔

مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے ان فیصلوں کو آزاد کشمیر میں حکومتی سرگرمیوں میں تیزی، سیاسی و انتظامی استحکام اور ترقیاتی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی کوششوں کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔