سی یو جے جہلم ویلی کی جنرل باڈی تشکیل،اسرار ہمدانی صدرمنتخب

جہلم ویلی(کشمیر ڈیجیٹل) سینٹرل یونین آف جرنلسٹس جہلم ویلی کی تنظیمی باڈی تشکیل دیدی ۔

 الیکشن کمشنر خوشحال خان قذافی نے آئین کے تحت حاصل اختیارات اور الیکشن شیڈول کے مطابق نومنتخب عہدیداران کے ناموں کا اعلان کردیا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سید اسرار ہمدانی صدر، ارشد رشید سینئر نائب صدر، قاضی عزیز احمد نائب صدر جبکہ زاہد اعوان کو جنرل سیکرٹری مقرر کردیا گیا ہے۔

دیگر نامزد عہدیداران میں حماد خورشید خواجہ جوائنٹ سیکرٹری، صبور اعوان ایڈیشنل سیکرٹری، عامر شیخ سیکرٹری اطلاعات اور عمر بھٹی سیکرٹری مالیات شامل ہیں۔

سینٹرل یونین آف جرنلسٹس ضلع جہلم ویلی کی تنظیمی باڈی کے قیام کو ضلع میں صحافتی تنظیمی سرگرمیوں کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ 

نئی باڈی سے توقع ہے کہ وہ صحافی برادری کے اتحاد و اتفاق کو فروغ دینے، صحافیوں کے پیشہ ورانہ حقوق کے تحفظ کیلئے جہدوجہد جاری رکھے گی۔

 آزادیٔ صحافت اور صحافتی اقدار کے فروغ سمیت علاقائی مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی۔

دریں اثنا صحافتی حلقوں کی جانب سے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔

 اور امید ظاہر کی گئی ہے کہ نئی قیادت صحافیوں کی فلاح و بہبود اور درپیش مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔