گوجرانوالہ کا65سالہ بائیکرمظفرآبادپہنچ گیا، سیاحوں کو پیغام بھی دیدیا

مظفرآباد(مسعود الرحمن عباسی)گوجرانوالہ سے درجنوں بائیکرز نے مظفرآباد اور اسکے سیاحتی مقامات کا رخ کیا۔ موٹرسائیکل سواروں میں 65 سالہ بزرگ بھی شامل جو بائیک چیئر پر گوجرانوالہ سے مظفرآباد اور اس سے آگے نیلم ویلی تک سفر کریں گے۔

کشمیر ڈیجیٹل کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے درجنوں بائیکرزمظفر آباد پہنچ گئے جن میں 65سالہ بائیکر بھی شامل ہےجنہوں نے موٹرسائیکل کیساتھ واکربھی رکھا ہوا ہے۔

کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے 65سالہ بائیکرشکیل امجد نے کہا کہ میں کلب کا ممبرہوں،بہت دفعہ کشمیر آچکاہوں، ٹوریسٹ پولیس بہت تعاون کرتی ہے۔

انہوںنے کہا کہ اس سے قبل میں لیپہ،گنگاچوٹی ، نوری ٹاپ جا چکا ہوں،میں لوگوں کو پیغام دینا چاہتاہوں کشمیری بہت پیارے لوگ ہیں،یہاں ضرور آئیں۔

ٹوریسٹ پولیس کے اہلکار نے کہا کہ ہم سیاحوں کی ہر وقت مدد کیلئے تیار ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: عید کا تیسرا روز اور آخری چھٹی، شہریوں نے سیاحتی مقامات کا رخ کر لیا

Scroll to Top