مظفرآباد: عید کا تیسرا روز اور آخری سرکاری چھٹی، سیاحتی مقامات پر سیاحوں کا رش۔پاکستان کے مختلف علاقوں سے سیاحوں نے اپنی فیملیز سمیت دارالحکومت مظفرآباد کا رخ کرلیا۔
دولائی قدرتی آبشار پر بچوں،بوڑھوں،خواتین سمیت ہر علاقے سے تعلق رکھنے والے افراد تفریح کیلئے پہنچ گئے۔
ایک سیاح نے کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سیالکوٹ سے صرف کشمیر کی خوبصورتی کو دیکھنے آئے ہیں ۔قدرتی آبشار بہت خوبصورت ہے۔
ایک اور سیاح نے کہا کہ عید کے بعد چھٹیاں گزارنے کشمیر آئے ہیں یہاں کے لوگ اور علاقہ بہت خوبصورت ہے۔اللہ کی دی ہوئی نعمتوں سے استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔
بچی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں اتنے دور سے انجوائے کرنے آئے ہیں یہ جو آبشار ہے یہاں آکر بہت اچھا لگا اور کھل کر اس دن کو منایا
ایک فیملی نے بتایا کہ ہم ایبٹ آباد سے صرف اس لئے آئے تاکہ عید کی چھٹیوں کو یاد گار بنایا جائے ہم اہل پاکستان کو کہتے ہیں وہ کشمیر آئیں اور دیکھیں یہاں قدرت نے دنیا میں جنت دی ہوئی ہے۔
نوجوان کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان کے ہیں کئی برسوں سے یہاں کشمیر میں مقیم ہیں لیکن اس جیسا خوبصورت علاقہ کہیں نہیں دیکھا جس جگہ ہم کھڑے ہیں قدرتی آبشار کے پانی زمیں پر گرنے سے احساس ہو رہا کہ ہم جنت میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تولی پیر آنے والے سیاحوں سے جگا ٹیکس وصول، انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی




