نکیال :کنٹرول لائن پر شہید ہونے والے لانس نائیک محمد نصیر مصدق کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کنٹرول لائن (تتری نوٹ مدارپور سیکٹر )پر شہید ہونے والے لانس نائیک محمد نصیر مصدق کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔
پاک فوج کے چاک وچوبند دستے نے شہید کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی جبکہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی طرف سے شہید کی قبر پر پھلو رکھے گئے۔
گزشتہ روز تتری نوٹ مدارپور سیکٹر میں پرانا دھماکا خیز مواد اچانک پھٹنے سے پاک فوج کا جوان شہید جبکہ دو زخمی ہو گئے تھے۔
یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب پاک فوج کے جوان معمول کے مطابق ایل او سی کے قریب گشت کر رہے تھے اوراچانک پرانا گولہ پھٹ گیا ۔
لانس لائیک محمد نصیر مصدق موقع پر شہیدجبکہ 2اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔ زخمی جوانوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت بہتربتائی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اسلحہ ڈپو میں پرانے گولہ بارود کے پھٹنے کے واقعات پیش آ چکے ہیں، جن سے نمٹنے کے لیے مزید حفاظتی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایل او سی کے قریب پرانا گولہ پھٹنے سے پاک فوج کا ایک جوان شہید، دو زخمی