اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل) حویلی کا ایک اور قابلِ فخر اعزاز،ہالن جنوبی سے تعلق رکھنے والی فریال شہزاد راٹھورایڈووکیٹ کو انسپکٹر ان لینڈ ریونیو تعینات کر دیا گیا ہے۔
ان کی اس اہم سرکاری عہدے پر تعیناتی کو نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے ضلع حویلی کے لیے ایک بڑی خوشخبری اور اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔
فریال شہزاد راٹھور کی اس کامیابی نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ محنت، لگن، مستقل مزاجی اور حصولِ علم کا جذبہ انسان کو کامیابی کی منزل تک پہنچانے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:رٹھوعہ ہریام برج پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے کھول دیا، تقریب کا اہتمام
قانون کے شعبے سے وابستگی کے بعد ان لینڈ ریونیو جیسے اہم سرکاری محکمے میں ذمہ دارانہ عہدے پر تعیناتی ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور تعلیمی جدوجہد کا ایک اہم سنگِ میل ہے۔
ان کی کامیابی پر ضلع بھر میں خوشی اور مسرت کا اظہار کیا گیا۔ اہلِ علاقہ، عزیز و اقارب، دوست احباب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے ایوب شہزاد راٹھور اور ان کے اہلِ خانہ کو مبارکباد پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ حویلی جیسے دور افتادہ علاقے سے تعلق رکھنے والی باصلاحیت نوجوان خواتین کی مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیاں پورے علاقے کے لیے باعثِ فخر ہیں۔
بالخصوص خواتین کی اعلیٰ تعلیم، پیشہ ورانہ ترقی اور سرکاری اداروں میں اہم ذمہ داریوں تک رسائی نئی نسل کے لیے حوصلہ افزائی کا ذریعہ بنتی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سول جج، مجسٹریٹ ،تحصیل قاضی کیلئے درخواستوں پراعتراض، آخری تاریخ 28نومبر مقرر
فریال شہزاد راٹھور کی یہ کامیابی حویلی کی دیگر طالبات اور نوجوان خواتین کے لیے بھی ایک مثبت پیغام ہے کہ عزم و حوصلے اور مسلسل محنت کے ذریعے زندگی کے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا جا سکتا ہے۔
حویلی کے معززین کی جانب سے فریال شہزاد راٹھور ایڈووکیٹ کو انسپکٹر ان لینڈ ریونیو تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کی گئی
نئی ذمہ داریاں ملنے پر اظہار تشکراور نیک تمنائوں کا اظہار اور اس امید کااظہار کیا کہ وہ اپنے علاقے اور وطن کا نام مزید روشن کریں۔ آمین۔




