اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے فرنٹ مین مفتی ابرار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے جبکہ گرفتاری کے لیے اسلام آباد پولیس نے چھاپے شروع کردیئےہیں۔
تفصیلات کے مطابق جے یو آئی (ف) کے امیر فضل الرحمٰن کے خاص فرنٹ مین اور قانون کی آنکھ میں دھول جھونکنے والے مفتی ابرار کے خلاف عدالتی شکنجہ کسنے اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کی تفصیلات سامنے آ چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:دوسروں کو انصاف کی تلقین خود قبضے کی اراضی پر براجمان، فیصل کنڈی فضل الرحمان پر برس پڑے
ایف آئی آر نمبر 1212/26 کے تحت اسلام آباد کے سیکٹر I-9/4 میں فاروق اعظم مسجد کے قریب جے یو آئی (ف) کے کارکنان نے بغیر کسی پیشگی اجازت یا این او سی کے غیر قانونی اجتماع اور سڑک بلاک کرنے کا جرم کیا۔
پولیس کے روکنے پر مفتی ابرار کی قیادت میں جے یو آئی کے قانون شکنوں نے پولیس پارٹی پر براہِ راست پتھراؤ کیا، سرکاری گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی اور اسلحے کے زور پرسرکاری امور کی انجام دہی میں زبردستی رکاوٹ ڈالی۔
پرتشدد ہنگامہ آرائی کے دوران عام الناس، مسافروں اور رہائشی فلیٹس کے مکینوں کو محصور کر کے ان کی جان و مال کو بھی شدید خطرے میں ڈالا گیا۔
معزز جج اسپیشل کورٹ برائے انسدادِ دہشت گردی اسلام آباد نے سنگین دفعات بشمول 7-ATA کے تحت مفتی ابرار سکنہ مسجد فاروق اعظم سیکٹر I-9/4 اسلام آباد کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں:جے یو آئی میں قیادت کیخلاف بغاوت تیز،کارکنان نے فضل الرحمٰن کے سیاسی فیصلوں کو ذاتی مفاد قرار دے دیا
پولیس احکامات کو مسترد کرنے اور قانون کی گرفت سے روپوش ہونے پر عدالت نے ملزم کی فوری گرفتاری کا سخت حکم صادر کیا ہے۔
وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد اسلام آباد پولیس نے مفتی ابرار کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کردئیے ہیں تاہم فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق وہ تاحال گرفتار نہیں ہوسکے۔




