نئی دہلی:مودی حکومت کی تشہیری سیاست سے متعلق انکشافات سامنے آگئے۔ بھارتی اپوزیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ مودی حکومت امریکی لابنگ فرموں کے ذریعے سوشل میڈیا پر تشہیر اور امریکی حکام تک رسائی کے لیے بھاری رقوم ادا کر رہی ہے۔
بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری پیغام میں انکشاف کیا کہ مودی حکومت نے امریکی صدر ٹرمپ کی تعریفی پوسٹس کے لیے امریکی لابنگ فرم مرکری کو ماہانہ 75 ہزار ڈالر ادا کیے۔
یہ بھی پڑھیں:معروف اداکار نصیرین الدین شاہ نے مودی کو بے نقاب کردیا
کانگریس کے مطابق امریکی قانون فارا کے تحت لابنگ فرموں کی سرگرمیوں کا افشا لازمی ہونے کی وجہ سے یہ حقائق سامنے آئے۔
بھارتی جریدے دی وائر کے مطابق اس سے قبل بھی سفارتی روابط میں ناکامی کے باعث بھارت امریکی فرم ایس ایچ ڈبلیو پارٹنرز کے ذریعے وائٹ ہاؤس حکام تک رسائی حاصل کرتا رہا ہے۔
دی وائر کے مطابق امریکا میں بھارتی سفارت خانے نے حکومتی عہدیداروں تک رسائی کے لیے ایس ایچ ڈبلیو پارٹنرز سے ماہانہ ڈیڑھ لاکھ ڈالر کا معاہدہ کیا۔
بین الاقوامی امور کے ماہرین کے مطابق سوشل میڈیا پر تشہیر کے جنون میں مبتلا بی جے پی حکومت عوامی فلاح و بہبود کو نظرانداز کرکے پروپیگنڈے پر قومی وسائل لٹا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مودی کیخلاف سرگرم سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کی جان کو خطرہ،ایف بی آئی نے آگاہ کریا
یاد رہے کہ نریندر مودی اور اس کی پارٹی بی جےپی کو ہندوتواپالیسیوں کی وجہ سے بھارت میں سبکی کا سامنا ہے اوربھارتی عوام نے کئی بار نفرت کا اظہار کیا ہے۔
اس سے قبل مودی کی طرف سے چیف الیکشن کمشنرسے مل کر جعلی ووٹرز کا دھندہ بھی بے نقاب ہوچکا ہے اور تمام ریاستوں کے عوام سراپا احتجاج ہیں۔




