انڈر19 ایشیا کپ، بنگلادیش کو شکست، پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

انڈر 19 ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلادیش کی پوری ٹیم کو 138 رنز پر آؤٹ کردیا اور فائنل میں جگہ بنا لی۔

عمان کے شہر الامیرات کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے  میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم پاکستانی بولرز نے ابتدا ہی سے حریف بیٹرز کو دباؤ میں رکھا اور انہیں بڑا اسکور بنانے سے روک دیا۔

یہ بھی پڑھیں:انڈر 19 ایشیا کپ : پاکستان نے بھارت کو3 وکٹوں سے شکست دیدی

پاکستان کی جانب سے رضوان اللہ نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 30 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ بنگلادیش کی جانب سے اوپنر عبداللہ 50 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ رقیب الحسین نے 26 اور الرفی نے 20 رنز اسکور کیے۔

رضوان اللہ کے علاوہ محمد صیام نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ علی رضا، حسنین عباس ڈار اور احمد حسین نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان گروپ اے میں ناقابل شکست رہتے ہوئے سیمی فائنل میں پہنچا ہے اور ایونٹ کا دفاعی چیمپئن بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی ٹیسٹ، سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 446پر آؤٹ ،ثاقب کی 7وکٹیں

دوسرے سیمی فائنل میں افغانستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں، جہاں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

 انڈر 19 ایشیا کپ کا فائنل 14 نومبر بروز ہفتہ کھیلا جائے گا۔