جہلم ویلی ، عید الفطر کی خوشیاں، ڈپٹی کمشنر اشفاق گیلانی مٹھائی لیکر قیدیوں کے پاس پہنچ گئے

جہلم ویلی (کشمیر ڈیجیٹل نیوز) ایس پی مرزا زاہد حسین نے پولیس آفیسران اور جوانوں کے ساتھ نماز عید ادا کی۔۔ پولیس افسران و اہلکاروں نے ایس پی مرزا زاہد حسین کو اپنے درمیان پاکر خوشیوں کا اظہار کیا اور انہیں عیدالفطر کی پر مسرت موقع پر مبارکباد پیش کی۔

ایس پی جہلم ویلی نے ضلع بھر کے تمام تھانہ جات و چیک پوسٹوں پر تعینات پولیس جوانوں کے ساتھ عید الفطر کے موقع پر امن وامان کے لیے عوام کی جان و مال کی تحفظ اور قیام امن کے لیے اپنی عید قربان کر کے سیکورٹی ڈیوٹیاں سر انجام دینے والے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی کی بدولت عوام الناس اپنے آپ کو محفوظ پاکر عید کی خوشیاں مناتے ہیں جو کہ عین عبادت ہے ہماری عید کی خوشی اسی میں ہے کہ عوام الناس عید خیر و عافیت سے گزارے اورکسی قسم کا ناخوشگوار واقع رونماء نہ ہو

۔شہداء پولیس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ضلعی پولیس سر براہ کا کہنا تھا کہ ملک، قوم کی بقاء اور سلامتی کے لئے جان نثاری کی تاریخ رقم کرنے والی پولیس کے ہر رینک کے افیسران اور اہلکارروں کی لازاوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائےاس کے بعد ملک کی بقاء اور سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔

ایس پی جہلم ویلی مرزا زاہد حسین نے ضلع جہلم ویلی کے عوام الناس، پولیس اہلکاروں اور تمام اہل وطن و بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانیوں،کشمیریوں کو عید الفطر کے پرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کی۔آخر میں ایس پی مرزا زاہد حسین،ڈپٹی کمشنر سید اشفاق گیلانی نے معہ آفیسران جوڈیشل لاپ اپ کا دورہ کیا۔قیدیوں کو عید ملی اور مٹھائیاں تقسیم کی۔

Scroll to Top