راولاکوٹ :سیکیورٹی فورسز کا مسلح جتھوں کے خلاف آپریشن، بس ٹرمینل 15 منٹ میں کلیئر کروا لیا

راولاکوٹ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مسلح جتھوں کے خلاف ایک بڑا آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، جس کے دوران بس ٹرمینل کو کامیابی سے خالی کروا لیا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق فورسز نے بس ٹرمینل پر قائم دھرنے کو منتشر کرنے کے لیے آج صبح کے وقت ایک حکمت عملی کے تحت یہ آپریشن انجام دیا۔

سرکاری حکام کی جانب سے اس آپریشن کا دورانیہ 25 منٹ مقرر کیا گیا تھا، تاہم فورسز کی تندہی اور بر وقت اقدام کے باعث اس کارروائی کو صرف 15 منٹ کے قلیل وقت میں کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:کوٹھیاں جنوبی باغ میں دھرنا ختم، راستے کھلنے پر عوام نے سکھ کا سانس لیا

بس ٹرمینل کا کنٹرول اور حفاظتی تدابیر:

اس وقت بس ٹرمینل کو مظاہرین سے مکمل طور پر خالی کروا لیا گیا ہے اور یہ علاقہ اب مکمل طور پر سیکیورٹی فورسز کے کنٹرول میں آ چکا ہے۔

اس کے علاوہ راولاکوٹ کے علاقے دریک میں موجود مسلح جتھوں کے خلاف بھی کارروائی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ صورتحال کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے راولاکوٹ کےتمام داخلی اور خارجی راستوں پر سخت ترین حفاظتی انتظامات نافذ کر دیے گئے ہیں تاکہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جا سکے۔