راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) چاند رات کو خواتین پولیس راولپنڈی کے بازاروں میں الیکٹرک با ئیک پر گشت کر تی رہی ہیں ۔
خواتین پولیس اہلکاروں کو راولپنڈی کے صدر بازار اور کمرشل مارکیٹ میں عید الفطر سے قبل تعینات کیا گیا تھا ۔وہ شام سے رات گئے تک موٹر سائیکلوں اور سائیکلوں پر گشت کرتی رہیں تاکہ خواتین کو محفوظ ماحول میسر آسکے۔
ایس ایچ اور صدر کینٹ پولیس اسٹیشن کے مطابق اس اقدام کا مقصد خریداری کے لیے آنے والی خواتین کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرنا تھا۔حکومت کی طرف سے اس طرح کا اقدام خواتین کے لئے انتہائی احسن ہے ،اس سے خواتین نے خود کو محفوظ تصور کیا ۔
لاہور، راولپنڈی، سیالکوٹ، فیصل آباد، گوجرانوالہ، چنیوٹ، بوریوالہ، وہاڑی، خانیوال اور دیگر شہروں میں خواتین کی حفاظت کے لیے بڑے تجارتی مراکز میں گشت شروع کیا گیا تھا ۔
لاہور میں ڈولفن پولیس کا ایک خصوصی دستہ بازاروں میں خواتین اور بچوں کی حفاظت اور مدد کے لیے تعینات کیا گیا تھا ۔
ڈولفن پولیس کوئیک رسپانس سائیکل اسکواڈ نے لاہور کے 65 بڑے تجارتی مراکز میں گشت کیا۔
اس کے علاوہ لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈولفن بے اسکواڈ اور گشتی یونٹ بھی موجود رہے ۔