باغ (کشمیر ڈیجیٹل) باغ کے نواحی علاقے کوٹھیاں میں عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے جاری دھرنا سکیورٹی فورسز نے ختم کرا دیا۔
دھرنا ختم ہونے کے بعد علاقے کی مرکزی سڑک کو عام ٹریفک کی آمدورفت کیلئے کلیئر کر دیا گیا۔
دھرنا ختم ہونے اور سڑک بحال ہونے پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا جبکہ آمدورفت کی بحالی سے مسافروں اور مقامی آبادی کو درپیش مشکلات میں کمی آنے کی توقع ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:دھرنے کا کوئی جواز نہیں، بچوں کی تعلیم متاثر ہونے کی ذمہ دار کالعدم ایکشن کمیٹی ہے،وزیرصحت مصطفی بشیر عباسی
تفصیلات کے مطابق ضلع باغ کے نواحی علاقے کوٹھیاں میں عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے مختلف مطالبات کے حق میں دھرنا جاری تھا، جس کے باعث سڑک پر ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہو رہی تھی۔
دھرنے کے باعث اس راستے سے گزرنے والے شہریوں، مسافروں اور دیگر افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

صورتحال کے پیش نظر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے دھرنا ختم کرا دیا اور سڑک کو ٹریفک کے لیے کلیئر کروا دیا۔
راستہ کھلنے کے بعد گاڑیوں کی آمدورفت بحال ہو گئیجس پر مقامی شہریوں اور مسافروں نے اطمینان کا اظہار کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سکول بند کرنا ، مریضوں کو ہسپتال جانے سے روکنا پرامن تحریک نہیں ،وزیراعظم کی کالعدم ایکشن کمیٹی پر کڑی تنقید
دھرنے کے خاتمے اور ٹریفک کی بحالی کو علاقے میں معمولاتِ زندگی کی طرف واپسی کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ سڑکوں کی بندش سے روزمرہ آمدورفت، کاروباری سرگرمیوں اور دیگر معمولات متاثر ہوتے ہیں، اس لیے مسائل کا حل نکالنا اور راستوں کو کھلا رکھنا ضروری ہے۔

عوامی ایکشن کمیٹی کے دھرنے کے خاتمے کے بعد اب توجہ اس امر پر مرکوز ہے کہ احتجاج کے دوران اٹھائے گئے مطالبات اور عوامی مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکام کی جانب سے کیا اقدامات کیے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ دھرنے کے مطالبات، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کی تفصیلات اور انتظامیہ کے مؤقف کے حوالے سے تاحال مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔




