ٹرمپ

ایران جلد معاہدہ کرے ورنہ معاملہ جلد نمٹا دیں گے، ٹرمپ کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ بہت جلد ختم ہو جائے گی، یہ معاملہ دوسرے طریقے سے جلد اپنےانجام کو پہنچے گا۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو معاہدہ کرنا ہوگا ورنہ امریکا جلد معاملہ نمٹادےگا۔

یہ بھی پڑھیں:مڈٹرم انتخابات میں ممکنہ شکست،ٹرمپ کا متبادل منصوبہ سامنے آ گیا

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں لوگوں کی جانیں بچانے کی کوشش کرنا چاہتا ہوں لیکن ایک مرحلے پر ہمیں سخت کارروائی کرنا ہوگی۔

خطے کے ممالک ایران کے خلاف نئی امریکی جنگ کی حمایت نہ کریں، عراقچی

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے روسی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے خلیجی ہمسایہ ممالک کو نہیں بلکہ صرف امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا، خطے کے ممالک کو آگاہ کیا تھاحملے کی صورت میں خطے میں امریکی اڈے نشانہ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے امریکی حملے کی صورت میں جوابی کارروائی سے متعلق پیشگی اطلاع دی تھی، خلیجی ممالک میں ایرانی میزائلوں کے گرنے کی ذمہ داری ایران پر نہیں ہے۔

عباس عراقچی نے کہا کہ دوست ممالک اب سمجھتے ہیں کہ امریکی اڈے انہیں تحفظ نہیں دے سکتے، امریکی اڈے خود اپنی حفاظت کی صلاحیت بھی نہیں رکھتے۔

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خطے کے ممالک ایران کے خلاف نئی امریکی جنگ کی حمایت نہ کریں،دوست ممالک امریکا کو نئی جنگ سے روکنے میں کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ جنگ کی حوصلہ افزائی کے بجائے کشیدگی کم کرنے کی کوشش کی جائے، امید ہے خطے کے ممالک ماضی سے سبق سیکھ چکے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ایرانی حملوں سے 24 امریکی فوجی اڈے اور 274 عمارتیں تباہ ہوئیں: امریکی اخبار کا بڑا انکشاف

عباس عراقچی نے کہا کہ سکیورٹی خدشات کے باعث مجتبیٰ خامنہ ای کی تصاویر جاری نہیں کی جا رہیں، مجتبیٰ خامنہ ای بطور سپریم لیڈرتمام معاملات دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی فیصلے مجتبیٰ خامنہ ای کے سامنے پیش کیے جاتے ہیں، وہ انتہائی متحرک انداز میں کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محتاط رہنا ہوگا کیونکہ ایسے دشمنوں کا سامنا کر رہے ہیں جو شخصیات کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔