مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)ڈپٹی کمشنر مظفراباد راجہ مدثر فاروق ایس ایس پی مظفراباد کے ہمراہ کوہالہ چیک پوسٹ کا ہنگامی دورہ ۔
اس دوران حماد بشیر اسسٹنٹ کمشنر رورل مظفراباد اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر راجہ فیصل شفیق نے ہمراہ چوکی افسر بیرون اضلاع سے انے والی ٹرانسپورٹ کی باریک بینی سے چیکنگ کی زائد کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیور ان کو دھر لیا۔
کرایہ کی مد میں زائد لیئے جانے والے ہزاروں روپے مسافروں کو واپس کروادیئے۔ڈپٹی کمشنر مظفرآباد نے واضح کیا کہ خصوصی مجسٹریٹ پورے ضلع میں تعینات کر رکھے ہیں کسی کو بھی عوام سے زائد کرایہ وصول نہیں کرنے دیں گے
ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں پولیس کو بھی خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے۔عوام بھی بغیر ڈر خوف کے ایسے ڈرائیور اور گاڑی مالک کے حوالے سے بتائیں جو ان سے مقرر کردہ کرایہ سے زائد وصول کریں۔ایسے ڈرائیور کسی بھی نرمی کے مستحق نہیں جو عید کے موقع پر لوٹ مار کرتے پھریں۔
صدر اے این پی ایمل ولی خان کا سعودی عرب کیساتھ اتوارکو عیدالفطر منانے کا اعلان