پیپلزپارٹی باغ کا چھتردھڑہ پل منصوبے پر جاری کام بند کرنے کیخلاف احتجاج کا اعلان

باغ(کشمیر ڈیجیٹل)پیپلزپارٹی باغ کا چھتر دھڑہ پل پر جاری کام بند کرنے کیخلاف احتجاج کا اعلان۔

ترقیاتی منصوبے چھتر دھڑے پل کا کام بند کر کے موجودہ وزیر حکومت سردار میراکبر خان دھڑے چھتر اور مضافاتی علاقوں کے عوام کی جانب سے حالیہ الیکشن میں مسترد کرنے پر ان سے انتقام لے رہے ہیں۔

اگر حکومت وقت اور محکمہ شاہرات باغ نے فوری طور پر دھڑے چھتر پل کا کام شروع نہ کیا گیاجس کیلئے  اے ڈی پی میں 80ملین کی رقم مختص گئی جبکہ گزشتہ مالی سال میں اس منصوبہ پر تقریباً 3 کروڑ سے زائد کی رقم خرچ کی جا چکی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ شرقی باغ کے زیر اہتمام 13 نومبر 2026 کو دھڑے چھتر اور مضافاتی علاقوں کے لوگ حلقہ شرقی باغ کے سب سے بڑے تعمیراتی منصوبہ کے کام کی بندش کیخلاف یوم سیاہ کے طور پر منانے اور باغ حویلی مرکزی شاہراہ بمقام چھتر نمبر 2 پر بھرپور احتجاج کرنے کا اعلان۔

مزید یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل تہران پہنچ گئے،مکہ معاہدے کے رکن ممالک اور ایرانی قیادت کا اہم اجلاس شروع

دھڑے چھتر کے لوگ بالخصوص اور حلقہ شرقی باغ کے عوام بالعموم حلقہ شرقی باغ کے سب سے بڑے فلاحی منصوبہ کو کسی کی ذاتی انتقام کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے۔

اگر پُرامن احتجاج کے باوجود حکومت اور محکمہ شاہرات نے دھڑے چھتر پل کا کام شروع نہ کیا تو پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ شرقی باغ چھتر نمبر 2 کے مقام پر باغ حویلی مرکزی شاہراہ پر احتجاجی دھرنا دینے پر غور کرے گی ۔

امن و عامہ کا مسئلہ پیدا ہونے کی صورت میں تمام تر ذمہ داری وزیر حکومت سردار میراکبر خان اور محکمہ شاہرات باغ پر عائد ہو گی۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ شرقی باغ کے رہنماؤں سردار جہانگیر چغتائی، شیخ لطیف خان، امتیاز خان، سردار جمس شاہین، سردار مقبول، سردار انور و دیگر نے باغ پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:درختوں کی کٹائی روکنے پر ٹمبر مافیا کا حملہ،بلاک افسرشفقت تنویر جان کی بازی ہارگئے

اس موقع پر پی پی کے مرکزی رہنماء سید ظہور شاہ بخاری، سردار آصف ولایت، سردار شاہ زمان خان، سردار یعقوب تاتاری، سردار وحید، سردار زرتاج، سردار اطوار، راشد تبسم، ظہیر عباس سمیت پارٹی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

سردار جہانگیر چغتائی و دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر مواصلات و تعمیرات عامہ سردار ضیاء القمر نے اپنے مختصر دور حکومت میں دھڑے چھتر پل کا کام شروع کروا کر عوام کے 6 دہائیوں سے کئے گئے مطالبہ کو پورا کیا۔

بلکہ سردار میراکبر خان صاحب کی جانب سے عوام کیساتھ جھوٹے وعدوں اور دروغ گوئی کو بے نقاب کر کے شرقی ازم کا نعرہ لگانے والوں کا اصلی چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب کیا۔

موجودہ حکومت حلقہ شرقی باغ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے دئیے گئے منصوبوں پر جاری جام کو مختلف حیلے بہانوں سے روک کر لوگوں کو انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے جس سے لوگوں کو سڑکوں پر احتجاج کے لئیے مجبور کیا جا رہا ہے۔

سردار جہانگیر چغتائی نے کہا کہ ہم نے چیف سیکرٹری ،سیکرٹری شاہرات، ضلعی انتظامیہ باغ اور محکمہ شاہرات باغ کو تحریری طور پر پل کا جاری کام   موجودہ حکومت کی کابینہ نے حلف اٹھاتے ہی وزیر حکومت سردار میراکبر خان کی ایماء پر محکمہ شاہرات نے بدوں کوئی وجہ بتائے ٹھیکیدار کو کام کرنے سے روک دیا۔

جس پر عوام میں پائے جانے والی شدید بے چینی سے آگاہ کیا لیکن ضلعی انتظامیہ باغ اور محکمہ شاہرات باغ نے عوام میں پائے جانے والے تحفظات کو دور کرنے کی تاحال کوئی کوشش نہ کی جس سے عوام میں اشتعال مزید بڑھ رہا ہے جو کسی بھی وقت بڑی احتجاجی تحریک کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ باغ میں اس وقت تمام ادارے مفلوج ہو چکے ہیں اور وہ وزیر حکومت کی گھر کی لونڈی کے طور پر کام کر رہے ہیں جس سے عوام کا اعتماد باغ کے ادارے تیزی سے کھو رہے ہیں۔۔