کالعدم ایکشن کمیٹی کا انتشاری ٹولہ انجام کے قریب ہے،عوامی حلقے

مظفرآباد،میرپور(کشمیر ڈیجیٹل) آزادکشمیر بالخصوص راولاکوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کے احتجاجی دھرنے سے تنگ آزادکشمیر عوام کا شدید ردعمل آگیا ۔ 

آزادکشمیرکے  غیور عوام نے فسادی جتھے کو آئینہ دکھا دیا۔آزاد کشمیر کی باشعور عوام نے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے فسادی بیانیے کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ راولاکوٹ میں 2.5 انچ کی مسجد بنا کر بیٹھا یہ ٹولہ دراصل بیرون ملک بیٹھے اپنے آقاؤں کے اشاروں پر کام کر رہا ہے۔انتشاری ٹولہ اپنے انجام کے قریب ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزراء حکومت کی پریس کانفرنس، نوازشریف کی آزادکشمیر آمد پر سوروزہ پلان کا اعلان متوقع

پیپلزپارٹی رہنما شوکت جاوید میر کا کہنا تھا کہ عوامی حقوق کا جھانسا دے کر عوام کو بیوقوف بنانے کا یہ اوچھا ہتھکنڈا بری طرح ناکام ہو چکا ۔

شہریوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ عوام کالعدم ایکشن کمیٹی کی قیادت کی اصلیت پہچان چکی ہے ۔

راولاکوٹ میں بیٹھے چند شرپسند  عناصر آزاد کشمیر اور پاکستان کے تاریخی اور مضبوط رشتے میں دراڑ ڈالنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کوٹھیان فائرنگ کا واقعہ: کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا مبینہ پروپیگنڈا بے نقاب، شہریوں کاردِعمل

آزاد کشمیر کی محب وطن عوام نے  کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کو آئینہ دکھا کر ان کے عزائم کو خاک میں ملا دیا ۔

عوامی حلقوں کا مزید کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کی عوام جمہوری عمل کے ساتھ کھڑی ہے اور پاکستان کے ساتھ اپنے لازوال رشتے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی