تحریک جوانان کشمیرنے ایکشن کمیٹی کوالیکشن میں پولیٹیکل سپیس دینے کی پیشکش کردی

مظفر آباد: تحریک جوانان کشمیرکے چیف آرگنائزر ڈاکٹر زاہد خان نے کہا ہے کہ ہم الیکشن میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو پولیٹیکل سپیس دینے کیلئے تیار ہیں، اس بارے میں بات بھی ہوچکی ہے۔

کشمیر ڈیجیٹل کو دیئے گئےانٹرویو میں ڈاکٹر زاہد خان نےکہا کہتحریک جوانان کشمیرنے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو بھرپور سپورٹ کیا ہے، ہم بھی تحریک شامل ہوئے ہیں۔

مہنگائی میں تاجروں کا کوئی قصور نہیں، بہتری لانا حکومت اورانتظامیہ کا کام ہے،حکومت اگرایکشن لے تو مہنگائی نہیں ہوسکتی،جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں نے خود جا کر تاجروں سے کہا ہے کہ خودساختہ مہنگائی نہ کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اپوری دنیا میں پریشرز گروپ ہوتے ہیں۔حکومت میںمختلف خیالات کے حامل لوگ شامل ہیں،گورننس کی ناکامی پر ایکشن کمیٹی انٹر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم صاحب! آپ ریاست کے ایگزیکٹو ہیں فلمی اداکار نہیں،عوامی ایکشن کمیٹی بھی تاجروں کا قبلہ درست کرے، غلام اللہ اعوان

ڈاکٹر زاہد کا کہناتھا کہ تحریک جوانان کشمیر کے جنرل(ر) حمید گل نے ویژن کے تحت قائم کی گئی۔ آزادکشمیر حکومت کا بنیادی مقصد تحریک آزادی کا بین کیمپ تھا جس کو فراموش کردیا گیا ہے۔

آزادکشمیر میں ہم نے مختلف پیمانوں کے اوپر تجربے کئے گئے جس کا خمیازہ بھگتنا ہوگا، آزادکشمیر میں سیاسی خلا پیدا ہوا ، بڑی سیاسی جماعتیں ڈیلیو ر نہیں پر کرسکیں تو اس کو ایکشن کمیٹی نے پر کیا۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی حوالے سے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کیساتھ ابھی تک کچھ طے نہیں ہوا، لیکن ڈسکشن چل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک جوانان کشمیر واحد سیاسی جماعت ہے جو مسئلہ کشمیر کے لئے آواز اٹھاتی ہے،عبداللہ گل کا کوہالہ سے مظفرآباد تک 8 جگہ استقبال ہوا جس سے ثابت ہوا آزادکشمیر کے عوام تحریک جوانان کشمیر کے قائد کو پسند کرتے ہیں۔

ایک وقت تھا جب بڑی تینوں سیاسی جماعتوں کے لوگ گھروں سے باہرنہیں نکل سکتے تھے، ایکشن کمیٹی کا 24 رکنی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم تحریک کے محاذ پر بھی کام کررہے ہیں اور تحریک جوانان کشمیر کی باڈی سرینگر میں بھی قائم کی گئی ہے۔

Scroll to Top