مظفرآباد( مسعود الرحمان عباسی سے) تکبر یا سرمائے کا نشہ،کچہری روڈ مظفرآباد میں خاتون کی جانب سے عدم برداشت کا عملی مظاہرہ،مہران کار پر لاتیں مارنے، گالم گلوچ کی ویڈیووائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کچہری روڈ مظفرآباد میں رش کے دوران مہران کار والے سے اگلی گاڑی کو ٹکر لگ گئی جس پر خاتون آپے سے باہر ہوگئیں اور اتر کر مہران گاڑی پر لاتیں برسادیں۔
خاتون کی جانب سے سرے روڈ کار ڈرائیور کو انتہائی اخلاق سے گری ہوئی گالیاں دیں، کار ڈرائیور خاتون کی طرف سے گالم گلوچ اور اکسانے کے باوجودخاموش رہا۔
یہ بھی پڑھیں :موبائل فوڈ لیب کی پہلے ماہ میں شاندارکارکردگی،19کمپنیوں پر پابندی عائد،16 لاکھ کاناقص سامان تلف
میڈیا پر وائرل ویڈیو میں خاتون گالیاں دیتے ہوئے مہران کار پر لاتیں برساتیں نظر آرہی ہیں۔
خاتون گالم گلوچ کے دوران یہ بھی کہتی ہیں کہ میں لاہور سےآئی ہوں تو نے مارا کیسے۔
سوشل میڈیا صارفین نے خاتون کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے جبکہ کچھ نے تو تعریف کی کہ مہران گاڑی واقعی مضبوط ہے جو اس طرح کی لاتیں برداشت کر گئی۔
اطلاعات کے مطابق واقع مہران کار اور خاتون کی گاڑی ٹکرانے کے باعث پیش آیا تاہم اس متعلق مزید معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔
ویڈیو دیکھنےکیلئے لنک کرکلک کریں:https://x.com/KashmirDigital1/status/1905717528560898444