آزادکشمیر ہائیکورٹ: پی آئی اے مظفرآباد آفس کو لیز،سیل یا کرائے پر دینے سے روک دیا

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)عدالت العالیہ نے پی آئی اے کے مظفرآباد دفتر کو لیز،سیل یا کرائے پر دینے سے روک دیا۔ ہارون عباسی ایڈووکیٹ بنام پی ائی اے کیس میں جسٹس سید شاہد بہار نے فیصلہ دیتے ہوئے کہا کہ سٹیٹ پراپرٹی کو نان سٹیٹ افراد یا ادارہ استعمال کے بعد نہ ہی رینٹ آوٹ کر سکتا ہے نہ ہی اس کو سیل یا لیز کر سکتا ہے۔

عوامی مفاد کے تحت حاصل کی گئی اراضی کو اگے ریںٹ پر نہیں دیا جا سکتا نہ ہی بیچا جا سکتا ہے بلکہ ضرورت پوری ہونے پر واپس حکومت کو دی جائے۔ پٹیشنر کی جانب سے کیس کی پیروی مشہور و معروف قانون دان ثاقب احمد عباسی ایڈووکیٹ نے کی

جبکہ پی ائی اے کی جانب سے سید ذولقرنین رضا نقوی نے پیروی کی۔ پی آئے اے کو آزاد کشمیر میں حاصل پراپرٹی کو عوامی مفاد میں استعمال کرنے کا پابند کر دیا گیا ہے۔

آزادکشمیر:دریاوں ، ندی نالوں، جھیلوں اور واٹر چینلز میں نہانے ، تراکی پرپابندی عائد

Scroll to Top