مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) حزب سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیرمین سید صلاح الدین احمد نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کے معروف رہنما مختار بابا کو فورا رہا کیا جائے ۔ان کی گرفتاری سے انتہائی صدمہ پہنچا ۔
انہوں نے کہا کہ یہ دلخراش خبر سن کر انتہائی گہرا صدمہ پہنچا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر کی معروف اور سرگرم شخصیت مختار احمد بابا نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر کسی جیل میں پابند سلاسل کیے گئے ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر،حکومتی فوکل پرسنز نامزدگیاں،ممتاز ملک کو بھی عہدہ مل گیا
مختار بابا کے پاکستان کے ساتھ والہانہ وابستگی اور رواں جدوجہد آزادی میں خود ان کی اور ان کے خاندان کی قربانیاں ہر خاص و عام کے علم میں ہیں ۔
سید صلاح الدین نے سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے بیس کیمپ میں کچھ اندھی بہری اور گونگی قوتِیں بلا سوچے سمجھے غلط فیصلے کررہی ہیں۔
تحقیق و تفتیشں کے مجرموں کے ساتھ ساتھ بے گناہ معصوموں کو بھی پابند سلاسل کرکے گنتی پوری کرنے کی عادی بن چکی ہیں۔
حزب سربراہ نے کہا کہ اس سے پہلے بھی گولڑہ میں مقیم چند بے گناہ کشمیری مہاجرین کو کم وبیش دو ہفتے تک جیل میں رکھا گیا ۔
مختار بابا کی گرفتاری کے بعد ان بزرگ والد مقبوضہ کشمیر میں بیٹے کی گرفتاری کی خبر سن کر صدمے سے وفات بھی پاگئے ۔
ایسی غیر ذمہ دارانہ حرکتوں اور طرز عمل سے تحریک آزادی کشمیر اور اہل کشمیر کی پاکستان کے ساتھ والہانہ وابستگی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے ۔
سید صلاح الدین احمد نے ارباب اقتدار و اختیارسے درد مندانہ اپیل کی ہےکہ مختار احمد بابا کو بلا تاخیر قید و بند سے باعزت رہا کیا جائے۔




