نیلم ویلی: چلہانہ میں وبائی امراض پھوٹ پڑے، درجنوں افراد ہسپتال منتقل

نیلم (سردار اورنگزیب،کشمیر ڈیجیٹل) چلہانہ کے علاقہ ریالی میں ایپنڈیکس کی وباء پھل گئی۔ عمائدین کے مطابق علاقہ میں بڑی تعداد میں لوگ ایپنڈیکس کی مرض کی متاثر ہو رہے ہیں۔

درجنوں متاثرہ افراد کشمیر سرجیکل ہسپتال مظفرآباد میں زیرِ علاج ہیں۔ عوامی حلقوں نے وزیر صحت مصطفیٰ بشیر عباسی سے نوٹس لیکر ہیلتھ ٹیمیں علاقہ میں بھجنے کا مطالبہ کردیا۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وہاں پانی،خوراک کے معائنہ کے لیے فوڈ اتھارٹی اور صنعت وحرفت اور انتظامیہ کو بھی محترک کیاجائے تاکہ وبائی امراض کنٹرول ہوسکے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:فوڈ اتھارٹی کا برنالہ، کڈالہ میں کارروائیاں، غیرمعیاری آئل پر جرمانے، وارننگ جاری

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مبینہ وبا کے باعث متعدد خاندان شدید مشکلات سے دوچار ہیں اور بعض گھروں کے بیشتر افراد بیماری میں مبتلا ہیں۔

مہنگائی کے دور میں علاج معالجے کے اخراجات برداشت کرنا غریب خاندانوں کیلئے انتہائی مشکل ہو چکا جس کے باعث متاثرین اور ان کے لواحقین پریشانی کا شکار ہیں۔

عوام علاقہ چہلانہ ریالی نے حکومت وقت سے پُرزور مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر طبی ماہرین کی ٹیم علاقے میں بھیجی جائے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ڈی ایچ کیو ہسپتال باغ میں افسوسناک واقعہ، انکوائری کمیٹی تشکیل

عوام علاقہ نے مطالبہ کیا کہ بیماری کی نوعیت، پھیلاؤ کی وجوہات اور ممکنہ ذرائع کا تعین کرنے کیلئے سائنسی بنیادوں پر تحقیقات کی جائیں اور متاثرہ افراد کو فوری طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

علاقہ مکینوں نے کہا ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔

انہوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں تاکہ اس مرض پر قابو پایا جا سکے اور غریب عوام کو مزید مشکلات سے بچایا جا سکے۔