مئی 2025 کی بدترین شکست کے بعد بھارت ایک اور مہم جوئی کی تیاریاں کرنے لگا، بھارتی تجزیہ کار

سرینگر(کشمیر ڈیجیٹل) بھارتی تجزیہ کاروںنے مودی کےجنگی جنون کو ایک بار پھر بے نقاب کردیا۔

بھارتی ماہرین کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا مودی حکومت پاکستان سے مار کھانے کے بعد ایکبار پھر مئی 2025 جیسی کشیدگی کو بڑھانے کی تیاری کررہا ہے۔

بھارت کی پاکستان کیساتھ کشیدگی کی تیاریاں ، بھارتی فوج کے سینئر کمانڈروں کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں کنٹرول لائن پر تعینات فوجی دستوں کے دورے بڑھ گئے ہیں۔

بھارتی فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل پرتیک شرما نے 18 اور 19 اکتوبر کو شمالی کشمیر میں راشٹریہ رائفلز کے یونٹوں اور اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:نیلم ویلی: چلہانہ میں وبائی امراض پھوٹ پڑے، درجنوں افراد ہسپتال منتقل

ان دوروں کا مقصد آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینا اور موجودہ صورتحال کا مشاہدہ کرنا تھا۔

فوجی کمانڈر نے مسلسل نگرانی، آپریشنل ہم آہنگی اور ٹیکنالوجی پر مبنی صلاحیتوں میں اضافے پر زور دیا۔

بھارتی فوجی کمانڈر نے آئندہ موسم سرما کے تناظر میں فوجی تیاریوں کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

دوسری جانب، بھارتی پولیس نے پلوامہ میں ریاستی ڈیزاسٹر ریسپانس فورس اور فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے ساتھ مل کر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی ،مشقیں شروع۔

بظاہر اس مشق کو آفات سے نمٹنے کی تیاری قرار دیا گیا ہے، تاہم مبصرین اسے جنگی ماحول پیدا کرنے اور پاکستان کے خلاف نئی مہم جوئی کی تیاریوں کے وسیع تر تناظر میں دیکھتے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد:دو روزہ عالمی نان پرولفریشن کانفرنس،عالمی و قومی جوہری و دفاعی ماہرین کی شرکت

دفاعی مبصرین کے مطابق، اعلیٰ فوجی حکام کے مسلسل دورے اور اگلے مورچوں پر آپریشنل تیاریوں کا جائزہ بھارت کی جانب سے ایک اور فالس فلیگ کارروائی کی تیاریوں کا حصہ ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنی ناکامیوں اور اندرونی بحرانوں سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان کے خلاف مہم جوئی کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے مئی 2025 میں پہلگام واقعے کو جواز بنا کر پاکستان کے خلاف جارحیت کی تھی۔

پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی حملوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے رافیل سمیت متعدد بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے تھے۔