بھمبر(کشمیر ڈیجیٹل) فوڈ اتھارٹی ٹیم کی تحصیل برنالہ اور کڈالہ کے مختلف علاقوں میں فوڈ بزنس آپریٹرز کیخلاف گرینڈ آپریشن۔جرمانے، وارننگ جاری۔
ٹیم نے بیکری کارخانوں، فاسٹ فوڈ پوائنٹس، پکوڑہ و سموسہ شاپس اور دیگر فوڈ بزنس آپریٹرز کے تفصیلی معائنے کئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ڈی ایچ کیو ہسپتال باغ میں افسوسناک واقعہ، انکوائری کمیٹی تشکیل
معائنے کے دوران فوڈ بزنس آپریٹرز کے ہاں صفائی ستھرائی، ذاتی حفظانِ صحت، خوراک کی تیاری کے طریقۂ کار، خام مال کے معیار اور فرائنگ آئل کے معیار کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر پانی اور جوسز کے نمونے بھی حاصل کیے گئے جن کی موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے ذریعے موقع پر جانچ کی گئی
۔کارروائی کے دوران متعدد مقامات پر ناقص صفائی ستھرائی، خراب و غیر معیاری فرائنگ آئل اور ذاتی حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کولمبیا : سونے کی کان میں دب کر 14 افراد ہلاک، 7 زخمی
بالخصوص بیکریوں کے کارخانوں میں صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے، جس پر متعلقہ فوڈ بزنس آپریٹرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کیے گئے ۔
ضروری اصلاحی اقدامات کیلئے اصلاحی نوٹسز بھی جاری کئے گئے۔
فوڈ اتھارٹی حکام نے کاروباری حضرات کو ہدایت کی کہ خوراک کی تیاری اور فروخت کے دوران صفائی ستھرائی، ذاتی حفظانِ صحت اور معیاری خام مال کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔
حکام نے واضح کیا کہ غیر معیاری، خراب یا صحت کے لیے نقصان دہ فرائنگ آئل کے استعمال سے مکمل اجتناب کیا جائے۔
فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے کہا کہ عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے فوڈ بزنس آپریٹرز کی مسلسل نگرانی اور معائنوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
جبکہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔




