جہلم ویلی: ڈوبہ سیداں کے نوجوان ثقلین کاظمی لیکچرار ریاضی تعینات

جہلم ویلی (کشمیر ڈیجیٹل/عمر بھٹی راجپوت) ڈوبہ سیداں سے تعلق رکھنے والے ہونہار نوجوان سید ثقلین کاظمی پبلک سروس کمیشن کے ذریعے لیکچرار ریاضی کے عہدے پر تعینات ہو گئے ۔

ڈوبہ سیداں سے تعلق رکھنے والے ہونہار نوجوان سید ثقلین کاظمی  کی اس کامیابی پر علاقے بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کولمبیا : سونے کی کان میں دب کر 14 افراد ہلاک، 7 زخمی

سید ثقلین کاظمی کی اس شاندار کامیابی کو ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ساتھ عوامِ علاقہ چھم و ڈوبہ سیداں کیلئے بھی باعثِ فخر قرار دیا جا رہا ہے۔

اہلِ علاقہ نے انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس کامیابی کو ان کی محنت، قابلیت اور لگن کا ثمر قرار دیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ہٹیاں بالا ، کالعدم ایکشن کمیٹی کے سابق فعال رکن سلیمان خالد عرف ٹیپو کا تنظیم سے علیحدگی کا اعلان

عوامِ علاقہ نے امید کا اظہار کیا کہ ثقلین کاظمی اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے شعبۂ تعلیم میں نمایاں خدمات سرانجام دیں گے اور نوجوان نسل کیلئے مشعلِ راہ ثابت ہوں گے۔

اہلِ علاقہ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیوں سے نوازے اور وہ اپنے فرائض منصبی احسن انداز میں ادا کرتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کریں۔