مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) وزیراعظم سیکرٹریٹ آزادکشمیر کی سکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم سیکرٹریٹ کی سکیورٹی کیلئے پولیس کے ہمراہ ایف سی اہلکار بھی تعینات کردیئے گئے ہیں ۔ جبکہ پرائیویٹ گاڑیوں کا سیکرٹریٹ میں داخلہ بند کردیا گیا ہے ۔
زرائع کے مطابق آج شب قدر سیکرٹریٹ مسجد میں نماز تراویح میں قرآن کریم کی تکمیل ہو گی جس میں سینکڑوں فرزندان توحید شرکت کرینگے ۔
یاد رہے وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں آئی جی پی آفس ، چیف سیکرٹری آفس ، وزرا بلاک ، سمیت دیگر اہم دفاتر بھی موجود ہیں ۔
ہمیں اپنی ترجیحات میں اپنی آزاد ی کو صف اول رکھنا ہوگا، جاوید اقبال بڈھانوی