ہمیں اپنی ترجیحات میں اپنی آزاد ی کو صف اول رکھنا ہوگا، جاوید اقبال بڈھانوی

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل )آل پارٹیز حریت کانفرنس کے زیر اہتمام گڑھی دوپٹہ کالج میں تحریک پاکستان سے تکمیل پاکستان سیمنار کا انعقاد ہوا جس میں وزیر بحالیات جاوید اقبال بڈھانوی حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری پرویز احمد ایڈووکیٹ، یونائیٹڈ فرنٹ کے شاہین اقبال،مشتاق الاسلام،لبریشن فرنٹ کے محمد شفیع ڈار،پرنسپل کالج واجد علی اعوان،پروفیسر الطاف حسین نے شرکت کی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جاوید اقبال بڈھانوی نے کہا کہ آزاد کشمیر تحریک آزاد کا بیس کیمپ ہے۔ وزیر اعظم انوار الحق کی قیادت میں انشاء للہ حکومتی توانائیاں بھرپور طریقے سے صرف کریں گے۔آزاد کشمیر کے نوجوانوں کو سستا آٹا اور سستی بجلی کے بجائے آئینی ترجیح تحریک آزاد کو بنیاد بنائیں۔
ہم جب کالج میں آئے تو ہم نے یہ نعرہ سنا تھا اور لگایا بھی تھا کہ ہمارا نعرہ سب پر بھاری رائے شماری رائے شماری، جبکہ آج ہم نوجوانوں کو سستی بجلی،سستی چینی اورسستے آٹے کے نعرے لگاتے ہوئے دیکھ رہے ہیں ہمیں اپنی ترجیحات میں اپنی آزاد ی کو اول نمبر پر رکھنا ہوگا۔

فوج اور پاکستان کے خلاف بنائے گئے نیرسٹو کو ختم کرنا ہوگا۔قابض فوج اور محافظ فوج کے فرق کو سمجھنا ہوگا۔

پرویز ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیر میں اپنی بیٹیوں اور بہنوں کی عظمت کی حفاظت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔معیشت اور روزگار ہمارا مسئلہ نہیں ہے۔

10لاکھ بھارتی فوج کے چند لوگ مقابلہ کررہے ہیں۔شاہین اقبال نے کہاکہ 1988ء میں ہم نے بندوق اٹھائی اور بھارتی فوج کو بے بس کردیا۔جب سے ہم نے آزادی کی عسکری جدوجہد چھوڑی ہے۔

بھارت کی فرعونیت بڑھتی جارہی ہے پاکستان اور افواج پاکستان سے خلاف نفرت انگیز مواد سے ہمیشہ گریز کرنا ہوگا۔ انشاء للہ جلد آزادی حاصل کرکے رہیں گے۔سیمینار میں کالج سے پرنسپل پروفیسر واجد اعوان،حریت راہنما مشتاق الاسلام اور پروفیسر الطاف نے بھی خطاب کیا۔

Scroll to Top