فضل الرحمان یاد رکھیں ہم پاک فوج کیلئے اپنی جانیں دے سکتے ہیں، چوہدری منیرکا انتباہ

سابق امیدوار اسمبلی ایل اے 12چڑہوئی چوہدری محمد منیر نے کہا ہے کہ فضل الرحمان پاک فوج کیخلاف بیان بازی سے گریز کریں، فضل الرحمان کا بیان محب وطن پاکستانیوں کو باکل اچھا نہیں لگا۔

اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ فضل الرحمان بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں، پاک فوج ہماری سرحدوں کی محافظ ہے، پاک فوج کیخلاف بیان بازی نہیں کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: فضل الرحمان نے بھارت اور افغانستان کو خوش کیا، محب وطنی کا پول کھل گیا، ساجد ملک

انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان یاد رکھیں ہم پاک فوج کیلئے اپنی جانیں دے سکتے ہیں، فضل الرحمان پاک فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹیں،پاک فوج زندہ باد

فضل الرحمان ڈیزل پرمٹ کیلئے بینظیر بھٹو کے قدموں میں بیٹھ گئے تھے، علی راکب کاظمی

پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ سی ای سی کے سابق ممبر سید علی راکب کاظمی نےکہا ہے کہ فضل الرحمان کے پاک فوج کیخلاف گھنائونے اور گھٹیابیان بازی کی مذمت کرتے ہیں۔

علی راکب کاظمی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ فضل الرحمان کے ماضی سے لوگ بخوبی واقف ہیں ، یہ ڈیزل کے پرمٹ کیلئے بینظیر بھٹو کے قدموں میں بیٹھ گئے تھے۔

ہم پاک فوج کیخلاف بیان بازی کی مذمت کرتے ہیں، پاک فوج زندہ باد۔

 پاک فوج کیخلاف بولنے والوں کی زبان کی کاٹ دینگے،اشفاق گجر 

مسلم لیگ(ن) آزادکشمیرکے رہنمااشفاق گجر نے کہا کہ آج فضل الرحمان کا بیان نظر سے گزار ا جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،ہم سپہ سالار کیساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فضل الرحمان جیسے لوگوں کا منہ بند کرانا بخوبی جانتے ہیں، غلام مرتضی ایڈووکیٹ

اپنے ویڈیو بیان میں اشفاق گجر نے کہا کہ کوئی بھی مہذب شہری ایسا بیان نہیں دے سکتا، پاک فوج کیخلاف بولنے والوں کی زبان کی کاٹ دینگے،پاک زندہ باد، پاکستان زندہ باد ، کشمیر پائندہ باد۔