پاکستان تحریک انصاف سینئر نائب صدر، سابق امیدوار اسمبلی حلقہ راج محل ملک حبیب نے کہا ہے کہ فضل الرحمان ایسی زبان استعمال کریں گے تو انہیں پاکستان میں کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی اور ہرچوک چوراہے پر انکا محاسبہ کیا جائیگا۔
ایک ویڈیو بیان میں ملک حبیب نے کہا کہ فضل الرحمان نے پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی کی جس کی بھرپور مذمت کرتا ہوںاور مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ فوری معافی مانگیں۔
یہ بھی پڑھیں: فضل الرحمان یاد رکھیں ہم پاک فوج کیلئے اپنی جانیں دے سکتے ہیں، چوہدری منیرکا انتباہ
انہوں نے کہا کہ ہماری فوج رشک افلاک ہے جوسرحدوں اور ملک کی حفاطت کرتی ہے،آج دنیا بھر میں پاکستان کا ڈنکا بج رہا ہے تو اس کے پیچھے پاک فوج ہی ہے، پاک فوج کیخلاف اٹھنے والی زبان کو ہم کاٹنا جانتے ہیں۔
ملک حبیب نے فضل الرحمان کو خبردار کیا کہ اگروہ اس طرح کی زبان استعمال کریں گے تو پاکستان کے کسی کونے میںان کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، ہم ان کا ہرجگہ محاسبہ کریں گے، پاکستان زبادہ باد، پاک فوج زندہ باد۔
فضل الرحمان نے غلیظ بیانیہ بنانے کی کوشش کی، فالورز لاتعلقی کا اعلان کریں، وقاص ملک
پاکستان تحریک انصاف کوٹلی کے سیکرٹری انفارمیشن وقاص ملک نے کہا ہے کہ فضل الرحمان نے پاک فوج کیخلاف غلیظ بیانیہ بنانے کی کوشش کی ، جوزبان استعمال کی وہ موجودہ حالات میں قوم وملت کے زخمیوں پر نمک پاشی ہے۔
وقاص ملک نے ویڈیو بیان میں کہا کہ فضل الرحمان کے انتشاری بیانیہ کی مذمت کرتا ہوں، فضل الرحمان اور ان کے فالوروز کو بیان بازی پر فضل الرحمان سے لاتعلقی کا اعلان کرنا چاہئے، پاک فوج ہے تو ہم ہیں، ملک ہےتو ہم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان جن کے اشاروں پر ناچ رہے ہیں ہم بخوبی جانتے ہیں، میں بطور پی ٹی آئی عہدیدار اسکی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
ایل اوسی کے عوام پاک فوج کیساتھ ہیں،فضل الرحمان کو بیان واپس لینا ہوگا، مرتضیٰ بڈھانوی ،ایڈووکیٹ رضا علی
چیئرمین یونین کونسل کھڈ گجراں نکیال مرتضیٰ بڈھانوی نے فضل الرحمان کے بیان کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایل اوسی کے عوام پاک فوج کی وجہ سے ہی پرسکون سوتے ہیں ۔
اپنے ویڈیو بیان میں مرتضیٰ بڈھانوی کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ پاک فوج ہماری ریڈلائن ہے، فضل الرحمان کو بیان واپس لینا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:فضل الرحمان نے بھارت اور افغانستان کو خوش کیا، محب وطنی کا پول کھل گیا، ساجد ملک
حلقہ نکیال سے ہی تعلق رکھنے والے کونسلر ایڈووکیٹ رضا علی نے کہا ہے کہ مولانافضل الرحمان کو اپنے بیان پر معافی مانگنی چاہئے ورنہ ہم پاک فوج کیخلاف بولنے والے کی زبان کھینچ کر نکال دیں گے۔
ایڈووکیٹ رضا علی نے ویڈیو بیان میں کہا کہ پاک فوج ہماری شان ہے، پاک فوج کے جوان خون کے نذرانے دے رہے ہیں، پاک فوج کے جوان ہی سرحدوں کے محافظ ہیں، ہم ہمیشہ پاک فوج کیساتھ کھڑے رہیں گے۔




