نیلم :گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول گہوری 4ماہ بعد ایک دن کھلنے کے بعد پھر بندہو گیا،طلباء کا مستقبل تار یک ہونے کا خدشہ ، اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 22 دسمبر 2024 کو سرمائی تعطیلات ہوئیں جو 26مارچ 2025 تک ختم نہ ہوسکیں،15سال سے تعینات معلمہ میڈیکل ریسٹ (چھٹی)پرچلی گئیں ۔
چھ ماہ قبل تعینات ہونیوالی معلمہ کو سازش کے تحت گہوری سکول سے تبدیل کیا گیا، متبادل معلمہ سکول نہ جانے کے باعث انکوائری لکھی گئی جس نے ایک دن 25مارچ ہاف ڈے کیلئے سکول کھولا اور پھر خاموشی سے چھٹی کر گئی ۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ تعلیم نسواں نیلم کی بادشاہی ، 4 ماہ سے سکول بند، طلباء وطالبات تعلیم سے محروم
سکول کی بندش سے100سے زائد طلباء وطالبات کا مستقبل تاریک ہو رہا ہے، طالب علم کے 1دن سکول نہ جانے سے 40 دن تک تعلیمی ریکوری ممکن نہیں ہوتی۔
ارباب اختیار گہوری گرلز پرائمری سکول میں میل ٹیچر تعینات کریں تاکہ بچوں کو تعلیم دلوائی جاسکے اور نااہل سکول انتظامیہ اور سٹاف کیخلاف کارروائی کی جائے ۔
یہ بھی پڑھیں:وادی نیلم: گرلز ہائی سکول اپرنیلم میں صدر معلمہ کی تبدیلی پر اہل علاقہ، والدین اور طالبات کا احتجاج
اہل علاقہ نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق ،ایم ایل اے وصدر مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر ،وزیر تعلیم دیوان چغتائی،چیف سیکرٹری، سیکرٹری تعلیم ،ڈی ای او نسواں نیلم سے نوٹس کی اپیل کی ہے۔
والدین کا کہنا ہے کہ سکول کھولانہ گیا تو بچوں سمیت حکومت،سکول انتظامیہ کیخلاف شاہراہ نیلم بند کرکے احتجاج کرینگے جس کی تمام ترذمہ داری حکومت پر ہوگی۔