نجی سکولزمیں چھٹیوں کی فیس وصولی پرپابندی، انتباہ جاری

کوئٹہ (کشمیر ڈیجیٹل) ڈپٹی کمشنر ویسٹ نے نجی اسکولز میں چھٹیوں کی فیس وصولی پرپابندی عائد کردی۔

بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، ڈی سی منیراحمد درانی نے اسکولز کو عدالتی فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:نیلم ویلی، محکمہ جنگلات کے ملازمین غائب،سیاسی مداخلت سے ادارہ تباہ

حکام کے مطابق چھٹیوں کی فیس وصولی سے متعلق پابندی کا اطلاق نوٹیفکیشن کے تحت ہوگا۔ چھٹیوں کے دوران فیس وصول کرنیوالے نجی اسکولوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈی سی منیراحمد درانی کا کہنا تھا کہ جو نجی اسکول سردیوں کی چھٹیوں کی فیس وصول کریں گے ان کی رجسٹریشن منسوخ کر کے انہیں سیل کر دیا جائے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:نیلم ویلی: تعلیمی ادارے ٹھیکے پر،معلمات غیر حاضر، طلباء کا مستقبل مخدوش

ڈپٹی کمشنر نے والدین کو ہدایت کی کہ وہ چھٹیوں کی فیس وصولی سے متعلق اپنی شکایات فوری طور پر ڈپٹی کمشنر آفس یا محکمہ تعلیم کے متعلقہ حکام تک پہنچائیں تاکہ خلاف ورزی کرنیوالے اسکولوں کیخلاف بروقت کارروائی کی جا سکے۔