نیلم ویلی، محکمہ جنگلات کے ملازمین غائب،سیاسی مداخلت سے ادارہ تباہ

نیلم (بیورورپورٹ)محکمہ جنگلات نیلم میں تین سالوں سے ہیڈ کلرک کی آسامیاں خالی، نیلم سرکل،شاردہ ڈویژن،اور کیرن ڈویژن جونئیر کلرک کے رحم وکرم پر۔

متعدد ملازمین عرصہ دراز سے غیر حاضر، سیاسی اثرورسوخ رکھنے والے کئی ملازمین دفاتر کے ساتھ منسلک ۔محکمہ جنگلات کے ذمہ دران نے آ نکھیں بند کرلی۔

فیلڈ میں درجہ چہارم کے ملازمین اور عارضی بیلدار، واچر تعینات ، جنگلات میں کمزور اور درجہ چہارم کے ملازمین کی تعیناتی کے سبب جنگلات کا غیر قانونی کٹائوعروج پر پہنچ گیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:نیلم ویلی: تعلیمی ادارے ٹھیکے پر،معلمات غیر حاضر، طلباء کا مستقبل مخدوش

سیاسی مداخلت نے محکمہ جنگلات کو تباہ کردیا، زرائع کے مطابق نیلم سرکل کے شاردہ اور کیرن ڈویژن میں ہیڈ کلرکس تعینات نہیں اگر ہیں تو بھی وہ اپنی ڈیوٹی پر کبھی حاضر نہیں ہوئے ۔

ہیڈ کلرکس کی جملہ آسامیاں خالی ہونے کے باعث جونئیر کلرکس نظام چلا رہے ہیں جس کی وجہ سے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔

دوسری جانب کئی ملازمین نے سیاسی اثرورسوخ استعمال کرنے ہوئے خودمو دفاتر کے ساتھ منسلک کروا رکھا ہے

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کا بھمبر سے تاؤبٹ تک بلا تخصیص تعمیر ترقی کا اعلان

ان کی جگہ درجہ چہارم کے ملازمین کو فیلڈ،جنگلات میں ڈیوٹیوں پر تعینات کیاگیا ہے ۔

ناتجربہ کاری کی وجہ سے جنگلات کا نقصان کیا جارہا ہے سیاسی مداخلت کی وجہ سے محکمہ جنگلات تباہی کے دہانے پر پہنچ گیاہے ۔