آزادکشمیر کے ضلع کوٹلی کے علاقے پلہتر منڈیاڑی کے مقام اراضی کے پرانے تنازع پرباپ بیٹے کو قتل کردیا گیا۔مقتول پر گزشتہ روز بھی حمہ کیا گیا تھا جس کی درخواست پولیس کو دی گئی تھی۔
پولیس نے غفلت کا مظاہرہ کیا اور ملزمان کو گرفتار نہ کیا جس پر دوبارہ فائرنگ واقعہ پر دو قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو گئیں،پولیس حکام نے ایس ایچ اواور تفتیشی افسر کومعطل کردیا ہے جبکہ دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ،18افسران ادھر ادھر
تفصیلات کے مطابقآزادکشمیر کے ضلع کوٹلی کے علاقے پلہتر منڈیاڑی کے مقام اراضی کے پرانے تنازع پرراجہ اعجاز ولد صادق اور ان کے بیٹے ذولقرنین ولد اعجاز کو قتل کردیا گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق فریقین کے درمیان زمین کی ملکیت اور حدود کا تنازع کافی عرصے سے چل رہا تھا، جو تلخ کلامی کے بعد خونریز تصادم میں تبدیل ہو گیا۔
ترجمان ضلعی پولیس کا کہنا ہے کہ10اکتوبر2026کو ذوالقرنین ولد اعجاز قوم راجپوت ساکن پلہتر نے مضروبی کی حالت میں رپورٹ بخلاف روشان وغیرہ 09 کس ملزمان دی کہ سائل جم لگانے کے لئے جا رہا تھا کہ بوقت 5:50 بجے شام ملزمان بالا راستہ روک کر آہنی کلپس ، ڈنڈوں ، سوٹیوں سے حملہ آور ہو کر سائل کو مضروب کیا ۔
اس رپورٹ پر فوری طور پر تھانہ پولیس سٹی کوٹلی میں مقدمه علت نمبر 426/26 مورخہ 26 – 10 – 10 بجرائم APC341 /337/147/148/149 درج ہو کر تفتیش کرتے ہوئے پولیس پارٹی نے رات کو ملزمان کے گھر اور متعدد جگہوں پر ریڈ کیے مگر ملزمان گرفتارنہ ہوئے۔
ترجمان کے مطابق 11اکتوبر کو بوقت تقریباً 2:15 بجے دن اطلاع ملی کہ ذوالقرنین ولد اعجاز مدعی مقدمہ متذکرہ بالا اور اس کا والد اعجاز ولد صادق اقوام راجپوت ساکن پلہتر ملزمان کی جانب سے فائر لگنے سے جاں بحق ہو گئے جبکہ وقوعہ میں راجہ زین ولد خدا داد گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا ہے۔
اطلاع بالا پرڈی ایس پی سردار سہیل یوسف معہ نفری تھا نہ پولیس سٹی کوٹلی روانہ موقع ہوئے ۔ واقع کی نسبت قرار رپورٹ مسمی ثقلین اعجاز ولد اعجاز قوم راجپوت ساکن پلهتر مقدمه علت نمبر 428/26 مورخہ 26-10-1 بجرائم APC337/149/148/147/341/302 تھانہ پولیس سٹی کوٹلی بخلاف فیضان وغیر ہ 10 کس معہ 5/6 نا معلوم ملزمان درج رجسٹرڈ کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں: مانسہرہ:غیرت کے نام پر نوجوان لڑکا اور لڑکی قتل
ڈی ایس پی کوٹلی نے وقوعہ میں نامزد ملزمان میں سے 02 کس ملزمان،روشان ولد خالد بلا اورعمران ولد چراغ اقوام راجپوت ساکنان پلہتر کو فوری طور پر گرفتار کر کے وقوعہ میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل ضبط کر لی۔
ڈی ایس پی نے غفلت اور لا پرواہی کے الزام پر ایس ایچ او تھا نہ سٹی کوٹلی مہدی خان اور متعلقہ تفتیشی آفیسرفیصل حیات کو معطل کرکے انکوائری شروع کردی گئی جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں۔




