آزاد کشمیرحکومت کا فیصلہ: عادل قریشی وزیراعظم کے پولیٹیکل اسسٹنٹ مقرر

آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ مظفرآباد کی جانب سے ایک اہم سیاسی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جناب عادل  قریشی ولد محمد عرفان قریشی کو وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کا پولیٹیکل اسسٹنٹ برائے سپورٹس، کلچر اینڈ یوتھ افیئرز تعینات کیا گیا ہے۔

تقرری کے قانونی ضوابط اور گریڈ:

جاری کردہ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ عادل عرفان قریشی، جن کا تعلق ضلع کوٹلی کے وارڈ نمبر 24 محلہ اوپر گجر سے ہے، کی یہ تقرری بیسویں گریڈ (BS-20) کی تابع خوشنودی اسامی کے خلاف عمل میں لائی گئی ہے۔

یہ اہم تقرری  وزیراعظم/منسٹر اِنچارج کی باضابطہ منظوری سے کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم افتخار گیلانی سے پیپلزپارٹی وفد کی اہم ملاقات،عوامی امور پرملکر چلنے پراتفاق

تقرری کی شرائط اور عارضی نوعیت:

نوٹیفکیشن  کے مطابق یہ تقرری وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کی صوابدید پر ہوگی۔ جناب وزیراعظم یا عہدہ ختم ہونے پر یہ تقرری بغیر کسی پیشگی نوٹس کے ازخود ختم تصور کی جائے گی۔

اس کے علاوہ نوٹیفکیشن میں مزیدواضح کیا گیا کہ یہ تابع خوشنودی تقرری محض عارضی نوعیت کی ہے، جس سے مستقبل میں کسی بھی قسم کی مستقل تقرری یا تعیناتی کا کوئی قانوناً استحقاق پیدا نہیں ہوگا۔