ایمرجنسی نافذ ہوتے ہی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو حراست میں لے لیا

پشاور(کشمیر ڈیجیٹل) خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ ہوتے ہی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو گرفتار کر لیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے ممبر قومی اسمبلی شاہد خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ سہیل آفریدی اور جنید اکبر کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ: اسلام آباد کا ماحول مکمل پرسکون اور نارمل

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیرا علیٰ سُہیل آفریدی، جنید اکبر سمیت دیگر ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب صوبائی صدر جنید اکبر نے بھی سوشل میڈیا پر تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور جنید اکبر کو گرفتار کرلیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ،صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیئے

ذرائع کے مطابق ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے ملاقاتوں پر پابندی کر دی گئی تھی۔